The Dawn News - Life & Style

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کی ولن خاتون ہوں گی
معروف زمانہ جاسوس ہولی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم یوں تو آئندہ برس کے اختتام کو ریلیز ہوگی، تاہم شائقین کو اس فلم سے متعلق ہر خبر کا بے حد انتظار رہتا ہے۔

اس سیریز کی 25 ویں فلم میں 5 ویں بار برطانوی اداکار ڈینیل کریگ جہاں جاسوس کا کردار ادا کریں گے، وہیں اس کے ہدایت کار کا اعلان بھی کردیا گیا۔

جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کی ہدایت کاری ڈینی بوئلے دیں گے۔

یہ خیال پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ جیمز بانڈ میں ولن کا کردار ایک خاتون ادا کریں گی اور اس کے لیے معروف اداکارہ انجلینا جولی کا نام لیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ایجنٹ کون بنے گا؟

تاہم اب انجلینا جولی کی جگہ ایک اور اداکارہ کا نام جاسوس فلم کی طاقتور ولن کے طور پر سامنے آیا ہے۔

برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ نے ایک اور نشریاتی ادارہ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں 52 سالہ اداکارہ ہیلینا کارٹر ولن کے طور پر سامنے آئیں گی۔

تاہم ابھی اس حوالے سے فلم کی ٹیم نے حتمی اعلان نہیں کیا، عین ممکن ہے کہ فلم کی ٹیم انجلینا جولی کو ہی ولن کے لیے کاسٹ کرے۔

تاہم اب زیادہ تر امکان یہ ہے کہ ہیلینا کارٹر ہی جیمز بانڈ میں ولن بنتی نظر آئیں گی۔

ہیلینا کارٹر اس سے قبل معروف فنٹیسی سیریز ’ہیری پورٹر‘ کی 4 فلموں سمیت دیگر فلموں میں منفی اور ولن کے کردار ادا کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: جیمز بانڈ کے جاسوس کو فلم کے لیے سات ارب ملیں گے

’الائیس اور ونڈرلینڈ‘ جیسی فلموں میں ولن کے کردار ادا کرکے خود کو منوانے والی ہیلینا کارٹر جلد ہی جیمز بانڈ 007 کے ساتھ الجھتی دکھائی دیں گی۔

خیال رہے کہ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کو نومبر 2019 میں ریلیز کیا جائے گا، ابھی یہ واضح نہیں کہ اس کا نام کیا ہوگا۔

اس سیریز کی 24 ویں فلم ’اسپیکٹر‘2015 میں ریلیز کی گئی تھی، اب 3 سال بعد اس کی 25 ویں فلم ریلیز کی جائے گی۔