The Dawn News - Pakistan - Punjab

ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کے خلاف حکم امتناع جاری
ملتان کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان کی تحریر کردہ کتاب کی رونمائی کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔

ملتان کے سول جج نے دائر درخواست پر ریحام خان، حسین حقانی اور پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے 9 جون کو جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور ریحام میں طلاق ہوگئی

درخواست گزار غلام مصطفیٰ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ کتاب کی اشاعت مبینہ طور پر حقائق کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی شخصیت کو تباہ کرنے کے لیے کتاب پبلش کی گئی۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے کردار پر کیچڑ اچھال کر الیکشن سبوتاز کیے جانے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھمکیوں کے باعث عارضی طور پر ملک چھوڑا، ریحام خان

انہوں نے مزید کہا کہ کتاب غیرملکی ایجنڈے پر منبی ہے اور عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کے وقت کتاب کی رونمائی کو روکا جائے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ سابق سفیر حسین حقانی مسلم لیگ (ن) کی مدد سے کتاب کے ذریعے اداروں کے وقار کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ریحام خان کی کتاب نے منظر عام پر آنے سے قبل ہی ملک کی سیاست اور خاص طور پر پی ٹی آئی کی صفوں میں ہل چل مچادی دی تھی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ریحام خان کہاں، کب اور کس سے ملیں، یہ ساری کہانی اب سامنے آچکی ہے، ان کا دعویٰ تھا کہ ریحام خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی اور اس ملاقات کا اہتمام احسن اقبال نے کرایا تھا۔

فواد چوہدری نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کی تصنیف کا مقصد ملک کی حقیقی اپوزیشن کو نقصان پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی دھمکیاں دے رہے ہیں، ریحام خان کا الزام

اس کے جواب میں احسن اقبال نے ٹوئٹ کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے دفاع کے لیے جعلی ای میل کا ڈرامہ ایک شرمناک عمل ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ انٹرویو کے علاوہ ریحام خان سے کبھی نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انٹرویو بھی عمران خان اور ریحام خان کی شادی سے قبل ہوا اور سابق میاں بیوی کے معاملات میں انہیں مت گھسیٹا جائے۔

بعد ازاں حمزا علی عباسی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے ریحام خان کی آنے والی کتاب کا متن پڑھا ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دنیا کا سب سے برا شخص قرار دیا گیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں ’ریحام آن پی ایم ایل این ایجنڈا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔