The Dawn News - World - Africa

نائیجر: مسجد کے قریب 3 خودکش دھماکوں سے 6 افراد ہلاک
نائیجر کی جنوبی مشرق میں واقع مسجد کے قریب 3 خودکش حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

نائیجر کی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حملہ آوروں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ پیر کے روز دیفا کے قریب مغربی علاقے میں آدھی رات سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔

قبل ازیں ایک مقامی اہلکار کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں میں تینوں خواتین تھیں۔

مقامی کونسلر الہادجی کورہ بوکر کا کہنا تھا کہ خودکش بمباروں نے رمضان کی عبادتوں کے پیش نظر مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق مشتبہ طور پر شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے تھا جو سرحد پار پڑوسی ملک نائیجیریا سے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد سے 7 کلومیٹر مسافت پر واقع علاقے کے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی تاہم خودکش بمباروں نے خود کو مسجد کے باہر اڑا لیا۔

مقامی کونسلر نے مزید بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے چند کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

منسٹری آف اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ تقریباً 37 افراد دھماکے میں زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ دیفا میں نائیجیریا میں بسنے والے شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے حملوں کا آغاز کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجر خطے میں بوکو حرام سے لڑنے کے لیے کثیر القومی افواج کا حصہ بھی ہے۔