The Dawn News - Pakistan - Sindh

چیف جسٹس کا کیبل آپریٹرز کے خلاف عید سے قبل ہی کارروائی کا حکم
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیبل آپریٹرز کے خلاف دو دن میں کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ عید کے دوران فحاشی دکھائیں گے اس لیے پہلے ہی کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں ٹی وی چینلز میں غیر ملکی مواد نشر کرنے کے معاملے پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران مقررہ حد سے زیادہ غیر ملکی مواد دکھانے والے ٹی وی چینلز اور کیبل آپریٹرز کے خلاف دو دن میں  کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ یہ لوگ عید پر خوب فحاشی دکھائیں گے اس لیے پہلے ہی کارروائی کریں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 38 انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینلز کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں اور رپورٹ کے مطابق 23 چینلز غیر ملکی مواد دکھاتے ہیں۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق چینلز کو دس فیصد  غیرملکی مواد نشر کرنے کی اجازت ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ٹی وی سارا دن بھارتی شو دکھاتا ہے، جیو والے بھی بھارتی مواد دکھاتے رہتے ہیں، کیبل والے بھی سارا دن بھارتی فلمیں دکھاتے ہیں’۔

انھوں نے کہا کہ ‘پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اس حوالے سے کارروائی کیوں نہیں کرتا’۔

چیئرمین پیمرا نے کہا کہ ہم کارروائی کرتے ہیں مگر چینلز ہائی کورٹ سے فیصلے پر عمل درآمد رکوا دیتے ہیں۔

جس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے تمام ہائی کورٹس کو غیرملکی مواد سے متعلق تمام مقدمات 10روز میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔