The Dawn News - Pakistan - Punjab

مریم نواز نے این اے 127 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے
لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

مریم نواز نے اپنے نمائندے کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

6 جون 2018 کو مریم نواز نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 125 اور این اے 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے این اے 125 اور127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں سے قبل این اے 125 مسلم لیگ (ن) کا گڑھ این اے 120 تھا، جہاں سے نا اہل قرار دیئے جانے سے قبل الیکشن 2013 میں نواز شریف کامیاب ہوئے تھے۔

نواز شریف کی نا اہلی کے بعد 2017ء میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کلثوم نواز 61 ہزار ووٹوں کے ساتھ کامیاب جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 47 ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

یاد رہے کہ کلثوم نواز ان دنوں لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان میں کینسر کی تشخص کی گئی ہے، کلثوم نواز ضمنی انتخابات سے قبل ہی علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئی تھیں جبکہ علاج کے باعث انہوں نے حلف بھی نہیں اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کے این اے 246 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع

واضح رہے کہ کلثوم نواز کے بیرون ملک جانے کے باعث ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ضمنی انتخابات کے دوران حلقے میں الیکشن مہم چلائی جس میں انہیں بھرپور پزیرائی ملی اور مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نا اہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کے بعد سے مریم نواز کو بھی احتساب عدالت میں ریفرنس کا سامنا ہے۔

44 سالہ مریم نواز شریف 28 اکتوبر 1973 میں لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 1999 میں فوجی آمر کی جانب سے ان کے والد کی حکومت ختم کیے جانے کے وقت سے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی جس کے باعث ان کے خاندان کو جلا وطن کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

تاہم انہوں نے اپنے متعدد انٹرویوز میں یہ دعویٰ کیا کہ ان کی دلچسپی عالمی سیاست اور طاقت میں ہے جو اسمبلیوں کی حدود سے بہت آگے کی بات ہے۔