The Dawn News - Life & Style

کنگنا رناوٹ کبڈی کے اکھاڑے میں اتریں گی؟
’تنو ویڈس منو‘ اور ’کوئین‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بولی وڈ ورسٹائل اداکارہ کنگنا رناوٹ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی اسکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں اترتی نظر آئیں گی۔

جی ہاں، آنے والی فلم ’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی کے روپ میں نظر آنے والی کنگنا رناوٹ اب ایک اور فلم میں کبڈی کھیلتی نظر آئیں گی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوٹ ہدایت کارہ ایشونی لیئر تیواری کی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم میں کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کا نام کیا ہوگا اور کیا یہ کسی بھارت کی کسی خاتون کبڈی کھلاڑی کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے یا نہیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اکتوبر سے ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ کو 85 سالہ خاتون کے کردار کی پیشکش

فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق کنگنا رناوٹ آئندہ ماہ سے کبڈی کی تربیت بھی لیں گی اور انہیں قومی سطح پر کبڈی کھیلنے والی خاتون کھلاڑی ٹریننگ دیں گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ کنگنا رناوٹ فلم میں اسپورٹس وومین کے روپ میں نظر آئیں گی۔

اداکارہ کبڈی کی تربیت بھی حاصل کریں گی—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ اس وقت آنے والی کامیڈی فلم ’مینٹل ہے کیا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ راج کمار راؤ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ ’مینٹل ہے کیا‘ کی شوٹنگ آئندہ ماہ مکمل ہوجائے گی، جس کے بعد کنگنا رناوٹ اپنی ایک اور آنے والی فلم ’منی کارنیکا‘ کا کچھ کام مکمل کریں گی، جس کے بعد ہی کبڈی کی تربیت لینا شروع کریں گی۔

’منی کارنیکا‘ میں کنگنا رناوٹ جھانسی کی رانی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، ان کی اس فلم پر ابھی سے ہی تنازعات شروع ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پدماوت‘ کے بعد کنگنا کی فلم ’منی کارنیکا‘ پر تنازع

جھانسی کی رانی کے پیروکار ہندو افراد کا دعویٰ ہے کہ فلم میں جھانسی کی رانی کے متنازع مناظر شامل کیے گئے ہیں۔

جھانسی کی رانی کے پیروکاروں کے مطابق ان کی رانی کو فلم میں مبینہ طور پر انگریز سے رومانس کرتے دکھایا گیا ہے، تاہم دوسری جانب فلم کی ٹیم نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غیر حقیقی قرار دیا ہے۔

فلم کی ٹیم نے ’منی کارنیکا‘ کی ریلیز کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔