The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان میں اے380 کی پرواز کے آغاز کا اعلان
راولپنڈی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی نجی ایئر لائن ایمریٹس پاکستان میں ایئربس اے380 کی سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کی پہلی پرواز رواں برس 7 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے مسافر بردار طیارے اے380 کی پہلی شیڈول پرواز کے لیے سول ایویشن اتھارٹی(سی اے اے) سے اجازت طلب کی ہے۔

سی اے اے حکام کا کہنا تھا کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ میں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی لینڈنگ کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں، اسی لیے ایمریٹس ایئرلائن پاکستان میں اے380 کی پرواز کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عرب ہوائی کمپنی کی درخواست پر ابھی مکمل فیصلہ نہیں ہوا ہے کیونکہ اتنے بڑے طیارے کی لینڈنگ اور اس کے مکمل آپریشن میں دیگر محکمے بھی شامل ہوتے ہیں، اسی لیے یہ درخواست ابھی منظوری کے مراحل میں ہے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی خدشات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ میں سرگرمیوں کا آغاز

ان کا کہنا تھا کہ نجی ایئرلائن کے آپریشن کے حوالے سے فیصلہ چند روز میں کرلیا جائے گا، کیونکہ نئے ہوائی اڈے کے پاس 4 سطحی ٹرمینل بلڈنگ جس کے 2 رن ویز، ٹیکسی ویز، بڑے طیاروں کے لیے پارکنگ ویز شامل ہیں۔ اے380، ایئربس اے350 اور بوئینگ 777 بھی اس ایئرپورٹ پر لینڈنگ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے380 ڈبل ڈیکر جیٹ جیسے طیاروں کی لینڈنگ کی گنجائش نہیں تھی، جس کی سب سے بڑی وجہ وہاں کے چھوٹے رن ویز تھے۔

سی اے اے حکام نے بتایا کہ پرانے ایئرپورٹ پر ایک رن وے ہے جو تقریباً 11 ہزار فٹ طویل ہے جبکہ نئے ایئرپورٹ کے رن ویز 12 ہزار فٹ طویل ہیں جو ایک ڈبل ڈیکر طیارے کا وزن برداشت کرسکتے ہیں۔

نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 15 مسافر پل موجود ہیں جن میں سے 10 بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کے لیے جبکہ 5 اندرونِ ملک پروازوں کے مسافروں کے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر تشدد کی شکارخاتون کو طیارے سے اتار لیاگیا

ایمریٹس ایئرلائن کے ترجمان نے ڈان سے ابت چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نجی ایئرلائن جولائی سے پاکستان کے لیے اپنی اے380 ایئربس سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ایئرلائن اس کے آپریشن کے حوالے سے منصوبے کی تیاری کے مراحل میں ہے اور کی پہلی پرواز کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اے380 دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ ہے جس میں 489 سے 615 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔

امکان ظاہر کی جارہا ہے ایمریٹس ائیرلائن کے طیارے اے380 کی تاریخی لینڈنگ کو ہزاروں افراد دیکھنے آئیں گے، جبکہ طیارے کو واٹر کینن کی سلامی بھی دی جائے گی۔

یہ خبر 14 جون 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی