The Dawn News - Pakistan

لندن: بیگم کلثوم نواز کو دل میں تکلیف، وینٹی لیٹر پر منتقل
لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے اور ان کے ساتھ عید منانے لندن پہنچے تھے۔

لندن پہنچنے کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب ہم دوران پرواز تھے تو والدہ کو صبح اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔

Ami had a sudden cardiac arrest this morning when we were on the flight & is in ICU & on the ventilator since. Earnest request for duas.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 14, 2018

واضح رہے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں گلے کے کینسر کے باعث زیر علاج ہیں، نواز شریف اور مریم نواز لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے بذریعہ دوحہ غیر ملکی پرواز سے لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

طیارے میں سوار ہونے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’ہم لندن روانہ ہورہے اور آئندہ ہفتے واپس آئیں گے، میں امی کو گلے لگانے کا انتظار نہیں کرسکتی، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں‘۔

Leaving for London. Back next week IA. Can’t wait to meet & hug Ami. Request all for special dua for her health. May Allah bless you all.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 14, 2018

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی لندن روانگی اس لیے ممکن ہوسکی کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج کرنے کی درخواست پر نگراں حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ریفرنسز میں میرے بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، نواز شریف

نیب نے  وزارت داخلہ کے نام لکھی گئی درخواست میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے ملک میں واپس نہیں آئیں گے۔

خط میں مزید کہا گیا تھا کہ نواز شریف اور ان  کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ آخری مراحل میں ہے، اس لیے اس بات کا امکان ہے کہ ممکنہ طور پر اپنے خلاف فیصلہ آنے کے پیش نظر وہ وطن واپس نہ آئیں۔

نیب کا خط میں مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین نواز اور حسن نواز کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج  کر کے انہیں انٹرپول کی مدد سے ملک میں واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

اس سے قبل احتساب عدالت نے نواز شریف کے وکلا کو ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل پیش کرنے کے لیے آخری موقع دیا تھا۔

اس حوالے سے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس تینوں ریفرنسز میں سماعت کو حتمی شکل دینے کے لیے 10 جولائی تک کا وقت ہے، جس بنا پر وکیل صفائی کو دلائل پیش کرنے کے لیے آخری موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ حارث کی جانب سے سابق وزیراعظم کی وکالت سے دست برداری کے بعد نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون نے وکالت نامہ جمع کرایا، اس کے ساتھ نواز شریف اور مریم نواز کے لندن جانے کی وجہ سے آئندہ سماعت میں حاضری سے استثنیٰ دیے جانے کی درخواست بھی دی۔

اس ضمن میں جج کی جانب سے دلائل پیش کرنے کی ہدایت پر وکیل جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ انہیں دلائل کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ریفرنسز: نواز شریف کو وکیل مقرر کرنے کیلئے 19 جون تک کی مہلت

جس پر نیب کے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل صفدر مظفر عباسی کا کہنا تھا کہ وکیل صفائی مقدمے کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیں اور تاخیری حربے آزما رہے ہیں۔

وکیل صفائی کی جانب سے دلائل پیش کرنے سے انکار کے بعد قومی احتساب عدالت کے جج نے سماعت 19 جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صفائی کے پاس یہ آخری موقع ہے۔