The Dawn News - Business

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہونے کا امکان
کراچی: امریکی ڈالر کےمقابلے میں روپے کی قدر کو مسلسل کمی کا سامنا ہے، اور جمعرات کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر ایک موقع پر 122.75 تک کر گئی، تاہم حتمی طور پر 121.39 روپے پر مستحکم ہوگیا۔

اس حوالے سے بینک اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 1.40 روپے کم ہوگئی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تیزی سے گرتی قدر کو روکنے کے لیے مداخلت نہ کی گئی تو روپے کی قدر میں مزید کمی ہونے کا اندیشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹر بینک مارکیٹ میں عید الفطر کے پیشِ نظرڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 118 روپے کی نفیساتی حد عبور کرگیا

بینک اہلکاروں کے مطابق تیل کی قیمت کی ادائیگی کے لیے ساڑھے 7 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے جس کے باعث طلب میں اضافہ ہوا، جبکہ درآمد کنندگان کی جانب سے بھی ڈالر کی خریداری میں تیزی دکھائی گئی اور 50 لاکھ ڈالر خرید لیے گئے، اس صورتحال میں ساڑھے 12کروڑ ڈالر کی ضرورت آن پڑی، جس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ طلب ورسد کا فرق پیدا ہوگیا اور قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بینکرز کا کہنا تھا کہ ڈالر نے 123 روپے کی سطح کو چھو لیا تھا تاہم اس مالیت پر کوئی خریداری دیکھنے میں نہیں آئی، البتہ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: الیکشن سے قبل روپے کی قدر میں کمی نے معاشی خدشات پیدا کردیے

ماہ رمضان کے پیش نظر اوپن مارکیٹ میں ڈالر فروخت کرنے والے افراد کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی۔

اس حوالے سے اوپن مارکیٹ کےایک ڈیلر کا کہنا تھا کہ بہت کم لوگ کرنسی فروخت کررہے ہیں جس کے باعث ایکسچینج کمپنیز کو غیرملکی زرمبادلہ میں کمی کا سامنا ہے۔

اس سلسلے میں یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر ہونے کے باوجود اس کی فروخت سے انکار کردیا، روپے کی روز بروز گھٹتی قدر کے باعث کمپنیز اور عوام ڈالر فرخت کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 500 ڈالر کی خرید و فروخت پر شناختی کارڈ دکھانا ضروری، اسٹیٹ بینک

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالراضافے کے بعد 10 ارب 6 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔

اس کے علاوہ ملک کی مائع غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 45 کروڑ71 لاکھ رہے، جبکہ کمرشل بینک کے ذخائر 6 ارب 39 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہے۔

یہ خبر 15 جون 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔