The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی نے چوہدری نثار سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکان کو رد کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سابق وزیرداخلہ  چوہدری نثار سے انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے امکان کو رد کردیا۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ٹی آئی کے  مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے ہی پارٹی کےسینئر نائب صدر غلام سرور خان کوچار میں سے تین نشستوں پر چوہدری نثار کے خلاف  باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

فواد چوہدری نے  سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نہ تو  تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور  نہ ہی ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے جبکہ وہ پہلے ہی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ماضی میں کئی مرتبہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں لیکن انھوں نے عمران خان کی پیش کش کو نہ تو قبول کیا اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔

اس حوالے سے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ انھیں عمران خان نے کہا کہ وہ صرف اس صورت میں دستبردار ہوں جب چوہدری نثار پی ٹی آئی کے ٹکٹ  کے لیے درخواست دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو کہا تھا کہ وہ چوہدری نثار کے خلاف تمام حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیں گے۔

غلام سرور خان نے 2013 کے انتخابات میں چوہدری نثار کو ٹیکسلا کی نشست سے شکست دی تھی اور اب ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 25 جولائی کے انتخابات میں چوہدری نثار کے خلاف کلین سوئپ کرے گی۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔