The Dawn News - News

کچھ حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی تبدیلی کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مزید حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ دینے اور کارکنان کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف دی گئی درخواستوں پر نظرثانی کرنے کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے کئی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور اداروں کے سربراہان کی برطرفی کے مطالبے کے بعد اب گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، پی ٹی آئی کےمطابق گورنر مبینہ طور پر صوبے کے سیاسی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے کچھ حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف دی گئی زیادہ تر درخواستوں پرنظر ثانی کی جاچکی ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ پارٹی نے کچھ حلقوں میں امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم حتمی امیدواروں کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

اس حوالے سے جب پی ٹی آئی کے ایک سینیئر رہنما اسحاق خاکوانی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شکایتیں سنجیدہ نوعیت کی نہیں تھیں، زیادہ تر افراد نے درخواستوں میں دعویٰ کیا کہ ٹکٹس، پارٹی سے طویل عرصے کی وابستگی کو دیکھتے ہوئے دیے گئے تاہم کچھ درخواستوں میں سنجیدہ شکایات موجود تھیں جنہیں حل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبر :

تحریک انصاف کا کچھ حلقوں میں امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ

رپورٹ! عامر وسیم