The Dawn News - Pakistan

جنوبی وزیرستان: فوجی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
جنوبی وزیرستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان میں لدھا کے قریب اسپینا میلا گاؤں میں کامیاب کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی نقل مکانی کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والے افراد کے درمیان چھپے دہشت گردوں کی موجودگی پر کی گئی۔

مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں میں 5 ’دہشت گرد‘ ہلاک

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 فوجی جوان حوالدار زراق خان اور حوالدار ممتاز حسین نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ناناکر بھی شامل ہے، جو مقامی افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور جدید مواصلاتی نظام بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مواصلاتی آلات کے ذریعے سرحد پار افغان صوبے پکتیا میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 22 فروری کو پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’رد الفساد‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا،

یہ بھی پڑھیں: افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش، 5 دہشتگرد ہلاک

اس آپریشن میں ملک بھر کو اسلحہ سے پاک کرنا، بارودی مواد کو قبضے میں لینا آپریشن کے اہم جز ہیں، جبکہ آپریشن کا مقصد ملک بھر میں دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

آپریشن رد الفساد کے آغاز کے بعد سے مختلف علاقوں خاص طور پر جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے متعدد کامیاب کارروائی کی جاچکی ہیں، جس میں درجنوں دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے کئی جوان شہید ہوچکے ہیں۔