The Dawn News - News

راولپنڈی: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی کارروائی
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کی جانب سے مقررہ پیمانے کی خلاف ورزی کر کے لگائے گئے پوسٹر اور بینرز ہٹانے کا آغاز کردیا۔

اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت کوایک خط بھی ارسال کیا گیا جس میں انہیں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 22 جون کو ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا جس کے مطابق پوٹریٹ کے لیے 2x3 فٹ، بینرز 3x9، پوسٹرز 18x23 انچ اور پمفلٹ کا سائز 6x9 انچ مختص کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پینا فلیکس، پوسٹرز اور وال چاکنگ پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔

اس موقع پر انتظامیہ نے امیدواروں کو خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن کمیشن میں رپورٹ کی جائے گی، جبکہ عام انتخابات کے انعقاد تک روزانہ کی بنیاد پر ان معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔

خبر کی تفصیل پڑھیں:

راولپنڈی انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں کے بینرز اور پوسٹرز اتار دیے

رپورٹ: عامر یٰسین