The Dawn News - Life & Style

دپیکا کو سری دیوی کی جگہ لینے کی پیش کش
رواں برس کے آغاز میں بولی وڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘ میں رانی پدمنی کا کردار ادا کرنے والی دپیکا پڈوکون اگرچہ ان دنوں کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف نہیں ہیں۔

تاہم پھر بھی وہ رواں برس ممکنہ طور پر ہونے والی اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

لیکن رنویر سنگھ سے ان کی شادی کی خبروں سے ہٹ کر ان سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ انہیں معروف آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی جگہ لینے کی پیش کش کی گئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کو 40 سال پرانی بولی وڈ فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون کو 4 دہائیوں قبل بننے والی سری دیوی کی فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں آنجھانی اداکارہ کی کس فلم میں ان کی جگہ لینے کی پیش کش کی گئی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دپیکا پڈوکون کو سری دیوی کی شہرہ آفاق فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں ان کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی اور انیل کپور مسٹر انڈیا 2 میں نظر آئیں گے؟

ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون کو سری دیوی کی جگہ لینے کی کی گئی پیش کش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور انہیں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں 4 دہائیاں قبل ریلیز ہونے والی سری دیوی کی فلم میں ان کی جگہ کام کرنا ہوگا۔

—فوٹو: دکن کیرونیکل

ابھی دپیکا پڈوکون نے بھی اس پیش کش کو قبول یا مسترد کرنے کے حوالے سے بھی کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے فلم انڈسٹری کے دیگر لوگ کھل کر بات کرنے کو تیار ہیں۔

مسٹرانڈیا کے سیکوئل بنانے کی باتیں تو گزشتہ کئی عرصے سے جاری تھیں، تاہم رواں برس فروری میں سری دیوی کی اچانک موت کے بعد اس کے سیکوئل بنانے کا کام مؤخر کردیا گیا تھا۔

مسٹرانڈیا کے فلم ساز شیکھر کپور نے سری دیوی کی ہلاکت کے بعد کہا تھا کہ فلم کے 2 اہم اداکاروں یعنی امریش پوری اور سری دیوی کی ہلاکت کے بعد اس کا سیکوئل بنانے غیر اہم ہے۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ممکنہ طور پر ’مسٹر انڈیا‘ کے سیکوئل میں سری دیوی کی جگہ دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مادھوری ڈکشٹ نے سری دیوی کی جگہ لے لی

—فوٹو: بولی وڈ ایم بی ڈی

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ میں اور کون سے نئے اداکار کاسٹ کیے جائیں گے، تاہم امکان ہے کہ انیل کپور کو بھی فلم میں کاسٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسٹر انڈیا کو 1978 میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم میں سری دیوی اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جب کہ امریش پوری نے ولن کا کردار ادا کیا تھا۔

سری دیوی رواں برس 24 فروری کو دبئی کے ہوٹل میں نہانے کے دوران باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوئی تھیں۔

وہ دبئی میں اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ خاندان کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔

ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نہانے سے قبل اداکارہ نے شراب نوشی کی تھی، جس وجہ سے نہاتے وقت بے ہوش ہوکر ڈوب گئیں، جس وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔