The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

پشاور: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید
راولپنڈی: پشاورایئر بیس پر لینڈنگ کی وجہ سے پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق تربیتی طیارہ ایف ٹی سیون پی جی (FT-7PG) تربیتی پرواز پر تھا، جو پشاور ایئر بیس پر واپسی کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے گرکر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا بدقسمت طیارہ اپنے تربیتی مشن پر تھا جو اپنی پرواز مکمل کرکے پشاور ایئربیس پر واپس آرہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ونگ کمانڈر عمراور فلائنگ آفیسر اسرار شامل ہیں۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پائلٹس نے ایئر بیس کے قریب موجود آبادی کو بچانے کی کوشش کی اور طیارے کو رن وے کی جانب لے گئے اور طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی دھماکا ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارہ گرنے کے چند واقعات ماضی قریب میں پیش آئے ہیں جن میں ہوابازوں نے جامِ شہادت بھی نوش کیا.

یاد رہے کہ تین سال قبل 24 نومبر 2015 کو طیارہ حادثے کا شکار ہوکر پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید ہوگئیں تھیں جو ایف ٹی سیون پی جی (FT-7PG) طیارے کی معمول کی پرواز پر تھیں.

گزشتہ برس مئی میں طیارہ حادثے کے 2 واقعات پیش آئے تھے جن میں پہلا واقعہ 2 مئی کو صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں پیش آیا جہاں میراج طیارہ گر کر تباہ ہوا، لیکن اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے.

25 مئی کو میانوالی کے قریب پیش آنے والے ایک اور واقعے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7 پی جی گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس حادثے میں بھی خوش قسمتی کے ساتھ پائلٹ محفوظ رہے.

گزشتہ برس اگست میں بھی طیارہ گرنے کے 2 واقعات پیش آئے جن میں پہلا واقعہ 9 اگست کو میانوالی سبزہ زار کے قریب پیش آیا جہاں ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں پائلٹ ذیشان شہید ہوگئے تھے۔

17 اگست کو سرگودھا کے قریب ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، تاہم اس پائلٹ محفوظ رہے تھے۔