The Dawn News - Pakistan - Islamabad

تحریک انصاف کا دھرنے کے مقام ڈی چوک پر انتخابی مہم ختم کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) منصوبہ بنا رہی ہے کہ وہ 23 جولائی کو ختم ہونے والی انتخابی مہم کا اختتام اسلام آباد کے مشہور ڈی چوک پر ایک جلسے کی صورت میں کرے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو لکھی گئی تحریری درخواست کے ذریعے اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ سے جلسے کے انعقاد کے لیے رسمی طور پر اجازت مانگی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈی چوک وہی مقام ہے جہاں تحریک انصاف کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سال 2014 میں 126 دن تک طویل دھرنا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کی 272 نشستوں کیلئے تحریک انصاف کے 229 امیدوار

سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں انہوں نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم کے اختتام پر ڈی چوک پر ایک جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان، بڑی تعداد میں پارٹی کے سینئر رہنما اور اراکین خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے تحت انتخابی امیدوار اور جماعتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انتخابات سے 48 گھنٹے پہلے اپنی انتخابی مہم ختم کردیں۔

اس حوالے سے جب پی ٹی آئی کے رہنما اور دفتر کے ارکان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ ابھی 23 جولائی کے جلسے کے لیے انتظامات اور اسٹریٹجی کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں انتخابی امیدوار اپنے حلقوں میں مصروف ہیں لہٰذا زیادہ تر امیدواروں کے لیے یہ ممکن نہیں ہوسکتا کہ وہ انتخابی مہم کے آخری روز اسلام آباد میں موجود ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، اسلام آباد اور قریبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی امیدواروں کی جانب سے جلسے میں شرکت کرنے کا زیادہ امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پہلے 100 دن: تحریک انصاف کا 6 نکاتی ایجنڈے کا اعلان

تحریک انصاف کے ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے ہی اسلام آباد میں ورکرز کنونشن منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ اس کنونشن سے عمران خان نے خطاب کرنا تھا اور اسلام آباد سے انتخابی مہم کا اعلان کیا جانا تھا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے دو حلقوں، اسلام آباد، بنوں اور کراچی سمیت 5 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ وہ اپنے آبائی حلقے میاںوالی سے انتخابی مہم کا آغاز کرچکے ہیں۔