The Dawn News - Pakistan - Sindh

’25 جولائی کو ایم کیو ایم کے نام نہیں نشان کو ووٹ ملے گا‘
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے متعلق گروہ بندی کا تاثر ختم ہو جانا چاہیے، 25 جولائی کو ایم کیو ایم کے نام نہیں نشان کو ووٹ ملے گا۔

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایم کیو ایم کے ووٹرز 25 جولائی کو پتنگ کے نشان پر مہر لگائیں گے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ پارٹی کومشکل سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی ہیں، اب ایم کیو ایم سے متعلق گروہ بندی کا تاثر ختم ہو جانا چاہیے، انتخابی مہم میں فارق ستار، عامر خان، خالد مقبول صدیقی سمیت تمام رہنما ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم بہادرآباد و پی آئی بی کا لیاقت آباد میں مشترکہ جلسے کااعلان

ان کا مزید کہنا کہ 25 جولائی کو نام نہیں ایم کیو ایم کے کام اور نشان کو ووٹ ملے گا اور عوام جانتے ہیں کہ پتنگ ہی ان کے لیے کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈاکٹر فاروق ستار جب میمن مسجد گئے تو سیکڑوں لوگوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں لیکن اس نقطہ کو نہیں دکھایا گیا بلکہ جماعت اسلامی کے ایک فرد کی جانب سے کی گئی نعرے بازی کو دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 30 برسوں سے ایم کیو ایم پرالزامات لگاتی آرہی ہے،ہرحلقے میں جہاں ایم کیو ایم جیتتی آئی ہے وہاں اس کے مخالفین بھی رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کی منفی مہم سے ہم پریشان نہیں ہیں بلکہ یہ مہم بھی ایم کیوایم کو فائدہ پہنچائیں گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گروہ بندی نہ بھی ہو تو انتخابات کے منظر نامے میں گروہ بندی کا تاثر آجاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر فاروق ستار جمعے کی نماز ادا کر کے میمن مسجد سے باہر نکلے تو شہریوں سے ملاقات کرنے لگے، جہاں بعض نے تو ان کے ساتھ سیلفیاں بنائی جبکہ کئی نے شدید تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سیاست میں ایم ایم اے کی دوسری اننگز

اس دوران ایک بزرگ شہری نے مسجد سے نکلتے ہوئے کہا کہ 25 سال سے صرف باتیں سن رہے ہیں۔

فاروق ستار نے جب شہری کی تنقید سنی تو اپنے حامیوں کو تاکید کی کہ اپنا کام کریں، اسی طرح بزرگ کی تنقید سن کر کچھ نوجوان ’انصاف دو، انصاف دو‘ کے نعرے بھی لگانے لگے۔

بزرگ شہری نے اونچی آواز میں فاروق ستار کو مشورہ دیا کہ خدا سے معافی مانگو، اور متحدہ قومی موومنٹ سے توبہ کرو۔