The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی کا ٹکٹ سے محروم ارکان کے آزاد انتخاب لڑنے پر کارروائی کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے والے اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کی منصوبہ بندی کرنے والے اراکین کے نام دو رکنی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے۔

دو رکنی کمیٹی نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل ہوگی۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق اراکین نے ٹکٹ نہ ملنےکی صورت میں انتخابات نہ لڑنے کا حلف نامہ پہلے ہی جمع کرا دیا تھا اور یہ نہ صرف ڈسپلن کی بلکہ حلف نامے اور آرٹیکل 62، 63 کی بھی خلاف ورزی ہے۔

نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل کمیٹی ایسے امیدواران کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرے گی اور پارٹی ٹکٹ کے خلاف  لڑنے والوں کی رپورٹ چیئرمین کو پیش کرے گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اس کاروائی کا آغاز فوری  کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ اعلان پارٹی کے ناراض رہنما کرنل (ر) اجمل صابر راجا کے اس بیان کے بعد کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پارٹی نے ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے جس کے بعد این اے 63 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے شدید اختلاف سامنے آیا تھا اور کارکنان نے بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کئی دنوں تک احتجاج کیا تھا تاہم عمران خان کی جانب سے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا تھا۔

لاہور اور ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں خواتین کارکنان نے بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے رہنماؤں پر من پسند افراد کو نوازنے کا الزام عائد کیا تھا۔