The Dawn News - Pakistan - Sindh

آصف علی زرداری کو کون شکست دے گا؟
عام انتخابات میں ابھی کچھ ہی دن رہ گئے ہیں اور امیدوار اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کرنے میں مصروف ہیں۔

انتخابات میں کون کامیاب ہوتا ہے، اس کا فیصلہ تو 25 جولائی کا سورج غروب ہوتے ہی ہوجائے گا، تاہم ابھی سے ہی تجزیہ نگار عوامی رائے کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے سنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

25 جولائی 2018 کو کون سا امیدوار کس کے مقابلے میں عوامی میدان میں اترے گا، الیکشن کمیشن نے اس کی حتمی فہرستیں بھی جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اپنے آبائی ضلع بے نظیر آباد (سابقہ نوابشاہ) سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 سے انتخاب لڑیں گے۔

ان کے مقابلے میں اسی حلقے سے دیگر سیاسی جماعتوں اوراتحادوں کے 12 امیدوار میدان میں اتریں گے، جن میں سے 7 امیدوار آزاد حیثیت میں اتریں گے۔

آصف علی زرداری کے مد مقابل دیگرامیدواروں میں سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کے چیئرمین قادر مگسی، متحدہ مجلس عمل پاکستان (ایم ایم اے) کے ذاکر حسین جمالی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سردار شیر محمد رند بلوچ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید غلام محی الدین شاہ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فاروق احمد اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سید کاظم علی شاہ میدان میں اتریں گے۔

آصف علی زرداری کے خلاف آزاد حیثیت میں میدان اترنے والے امیدواروں میں اختیار حسین تنیو، حاجی خان مشوری، سردار عبدالحمید کھوسو، سلیم رضا، سید سجاد حسین شاہ نقوی اور عبدالرزاق رستمانی شامل ہیں۔

سابق صدر کے خلاف انتخاب لڑنے والے ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق این اے 213 سے الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کے مقابلے آصف علی زرداری کا پلڑا بھاری ہے، اس لیے نتائج ان کے حق میں آنے کا امکان ہے، تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔