The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئی ایس آئی کو سڑک سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے 8 ہفتے کی مہلت
سپریم کورٹ نے ملک کی اہم ترین خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ان کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے سڑک سے رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے 8 ہفتے کی مہلت دے دی۔

عدالت عظمیٰ میں اسلام آباد میں ملک کے اہم خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کے سامنے سڑک کھولنے کے معاملے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سیکریٹری دفاع کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی جس میں ہائی کورٹ نے آئی ایس آئی کو خیابانِ سہروردی سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے 4 ہفتے کی مہلت دی تھی۔

اپیل کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی کے کئی آلات چاہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سڑک تو کھولنی پڑے گی کیونکہ اس عدالت کا اسلام آباد میں تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم موجود ہے۔

مزید پڑھیں: ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل،آئی ایس آئی رکاوٹیں ہٹانے کی تاریخ دے،سپریم کورٹ

اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ 12 ہفتے کا وقت دیا جائے پلان بنا کر دیں گے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 12 ہفتے کا وقت نہیں دے سکتے لیکن 4 ہفتے کا وقت دے رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس ادارے کا قومی سلامتی سے تعلق ہے لیکن فیصلے کا معیار مختلف نہیں رکھ سکتے، آپ کے وسائل اتنے ہیں کہ 4 ہفتے کا وقت کافی ہے، ہیڈ کوارٹر بالکل روڈ کے اوپر ہے، ہائی ویز بند کرنے کا کسی کو حق نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کاؤنٹر ٹیررازم کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جنرل فیض کو طلب کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ’جنرل صاحب عدالت کے بلانے پر پیش ہونے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کیا کریں، ہمیں آئی ایس آئی کی اہمیت اور قربانیوں کا ادراک ہے‘۔

عدالتی حکم پر ڈی جی جنرل فیض حمید، سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ عمارت میں حساس سیکیورٹی آلات موجود ہیں، ان کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے 6 ہفتے کا وقت درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس آئی کو اپنے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت

ڈی جی کاؤنٹر ٹیررازم نے عدالت کو سر بمہر لفافہ میں سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آئی ایس آئی کے کوئٹہ، لاہور، پشاور، سکھر، سوات اور ملتان کے دفاتر پر حملے ہوچکے ہیں جبکہ ان حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے لوگ سڑک کھولنے کے پلان کو ترتیب دینے کے لیے 8 سے 10 ہفتے مانگ رہے ہیں، جس کے بعد سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی کو سڑک کھولنے کے لیے 8 ہفتے کا وقت دے دیا۔

خیال رہے کہ 4 جولائی 2018 کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے علاقے خیابان سہروردی میں قائم آئی ایس آئی کی جانب سے سڑک پر لگائی گئیں رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئی ایس آئی کو 4 ہفتوں میں سڑک کھولنے سے متعلق دیا گیا فیصلہ معطل کرتے ہوئے آئی ایس آئی سے سڑک کھولنے کی تاریخ طلب کی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: تمام پارکس، کھیل کے میدانوں سے تجاوزات اور سیاسی دفاتر مسمار کرنے کا حکم

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ پورے ملک میں تجاوزات ہٹانے کا حکم دے رکھا ہے آئی ایس آئی، اس سے مبرا نہیں، بلائیں آئی ایس آئی کے سربراہ کو کہ عدالتی حکم کے باوجود سڑک کیوں نہیں کھولی گئی۔

یاد رہے کہ 23 جون 2018 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی ایس آئی کو خیابان سہروردی میں لگائی گئی رکاوٹوں کو 4 ہفتوں میں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے خیابان سہروردی سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ سرکاری زمینوں پر سے تجاوزات کے خلاف دائر ایک پٹیشن کی سماعت کے دوران دیا تھا۔

وزارت دفاع کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری محمد یونس خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گرین بیلٹ پر 40 کنال اور سڑک کے ایک حصے کو بلاک کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کو دیگر ججز کی تضحیک کا اختیار نہیں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال 16 مارچ کو سپریم کورٹ نے شاہراہ سہروردی کو بند کیے جانے کا نوٹس لیا تھا۔

اس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی سیکیورٹی کے نام پر سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں۔