The Dawn News - Life & Style

’ریپ‘ کے الزام میں شوہر کی رکنیت ختم کرنے پر گلوکارہ نے آسکر کی دعوت ٹھکرادی
آسکر نے 26 جون کو ایمانوئل سیگنر کو بھی رکنیت کا دعوت نامہ بھیجا تھا—فائل فوٹو: فلم فیسٹیولز

گزشتہ ماہ 26 جون کو فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والے ادارے ‘’دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز‘ نے دنیا کے 59 ممالک کے 9288 اداکاروں، لکھاریوں، کیمرامین اور کوریوگرافر سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کو رکنیت کی دعوت دی تھی۔

اکیڈمی نے بھارت، امریکا، چین اور ایران سمیت فرانس کی شوبز شخصیات کو بھی رکنیت کی دعوت دی تھی۔

اکیڈمی نے فرانس کی جن شخصیات کو رکنیت کا دعوت نامہ بھجوایا تھا، ان میں 52 گلوکارہ و اداکارہ ایمانوئل سیگنر بھی شامل تھیں، جو آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر 84 سالہ رومن پولانسکی کی اہلیہ ہیں۔

لیکن حیران کن طور پر اداکارہ ایمانوئل سیگنر نے آسکر اکیڈمی کی دعوت کو ٹھکراتے ہوئے رکنیت لینے سے انکار کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی’ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایمانوئل سیگنر نے فرانسیسی نشریاتی ادارے میں آسکر اکیڈمی کے خلاف کھلا خط لکھتے ہوئے ان کی جانب سے رکنیت کی ملنے والی دعوت کو ٹھکرادیا۔

آسکر اکیڈمی نے رواں برس مئی میں ان کے شوہر کی رکنیت معطل کی تھی—فوٹو: فیب فیشن فکس

اداکارہ نے اپنے کھلے خط میں لکھا کہ اگرچہ وہ خود کو ‘فیمنسٹ’ یعنی خواتین کے حقوق کی علمبردار سمجھتی ہیں، تاہم وہ اکیڈمی کی دعوت قبول کرکے اس ادارے کی رکن نہیں بن سکتی، جس ادارے نے ان کے شوہر کی رکنیت معطل کی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: آسکر اکیڈمی کی رکنیت کے لیے 59 ممالک کے 928 افراد کو دعوت

اداکارہ کا اشارہ اپنے شوہر 84 سالہ فلم ڈائریکٹر رومن پولانسکی کی معطل کی جانے والی رکنیت کی جانب تھا، جن کی ممبرشپ رواں برس مئی میں ختم کردی گئی تھی۔

آسکر اکیڈمی نے 84 سالہ فلم ڈائریکٹر کی رکنیت 1977 میں ایک 13 سالہ کمسن لڑکی کا ‘ریپ’ کرنے کے الزام میں ختم کی تھی۔

اگرچہ رومن پولانسکی کو اسی کیس میں 40 سال قبل یعنی 1977 میں ہی 42 دن جیل قید کی سزا ہوچکی ہے، تاہم آسکر اکیڈمی نے پھر بھی پرانے الزام کے تحت ان کی آسکر رکنیت معطل کی تھی۔

اپنے شوہر کی پرانے الزام کے تحت رکنیت ختم کیے جانے پر اداکارہ ایمانوئل سیگنر نے آسکر اکیڈمی کی جانب سے خود کو ملنے والی رکنیت کی دعوت کو مسترد کردیا۔

اس ادارے کی رکن نہیں بن سکتی جس نے شوہر کی رکنیت ختم کی، ادکارہ—فوٹو: جی او ڈی

اداکارہ نے رکنیت کی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے اپنے شوہر کو بہترین شخص قرار دیا اور کہا کہ جس اکیڈمی نے ان کے شوہر کو آسکر ایوارڈ سے نوازا اسی نے ہی اس کی رکنیت معطل کی اور اب اسی ادارے نے ہی انہیں رکن بننے کی دعوت دی ہے، جسے وہ قبول نہیں کر سکتیں۔

مزید پڑھیں: فلم پروڈیوسر کی  ’آسکر‘ رکنیت معطل

خیال رہے کہ آسکر ایوارڈ کی رکنیت کی دعوت کو ٹھکرانے والی فرانسیسی اداکارہ ایمانوئل سیگنر کے شوہر رومن پولانسکی کو 002 میں ان کی فلم ‘دی پیانسٹ’ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

آسکر نے رومن پولانسکی کی رواں برس 3 مئی کو رکنیت ختم کی تھی، اس سے قبل آسکر اکیڈمی نے ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی بھی رکنیت ختم کی تھی۔

66 سالہ ہاروی وائنسٹن پر بھی 100 سے زیادہ خواتین و اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کرنے کا الزام ہے، ان کے خلاف امریکی شہر نیویارک کی گرانڈ جیوری میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

گرانڈ جیوری نے ہاروی وائنسٹن پر جنسی جرائم اور ریپ کے تحت فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے، اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہوئے تو انہیں 10 سال جیل قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

اداکارہ نے خود کو فیمنسٹ قرار دیا—فوٹو: ویجا