The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

نوازشریف! نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے نوازشریف! نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا۔

ایبٹ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 25 جولائی کو قوم پاکستان کےروشن مستقبل کا فیصلہ کرےگی، باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی  پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں ایک مک مکا تھا، دونوں جماعتیں اقتدار میں پیسے بنانے آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 27 ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جبکہ  10سال پہلے پاکستان پر 6 ہزار ارب روپے قرض تھا کیونکہ حکمرانوں نے پیسہ بنانے کے لیے کرپٹ لوگ اداروں میں بٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:کیپٹن (ر) محمد صفدر گرفتاری دینے کیلئے لیاقت باغ پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انیوں نے کہا کہ اطلاع ہے کہ باپ بیٹی جمعہ کو واپس پاکستان آرہے ہیں بسم اللہ ضرور آئیں لیکن نواز شریف! خدا کے واسطے نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہیں کرنا، نیلسن منڈیلا نے اپنی قوم کی آزادی کے لیے 27 سال جیل میں گزارے کیونکہ وہ عظیم آدمی تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستانی عوام کے پیسے لندن میں 16 کمپنیوں میں رکھے اور جب اُن سے جواب مانگا گیا تو وہ کہتے ہیں کہ میرے خرچے زیادہ ہیں تو آپ کو اس سے کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسہ چوری کیا ہے اور منڈیلا بنتے ہیں، ہاتھ ایسے ہلا رہے ہیں کہ کوئی معرکہ مارا ہو، باپ بیٹی معصوم بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن(ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہے ہیں جیسے کشمیر فتح کرکے آئے ہیں۔

خیال رہے کیپٹن (ر) نیب کو گرفتاری دینے کے لیے مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے رہنماؤں اور کارکنان کی ایک بڑی ریلی کے ہمرا آئے تھے۔

دوسری جانب مریم نواز نے گزشتہ روز سوشل میڈیا میں اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ڈاکٹرز والدہ کی طبیعت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے اس لیے ہم جمعہ (13 جولائی) کو واپس آئیں گے۔