The Dawn News - Pakistan - Sindh

پاکستان میں پہلی مرتبہ مصنوعی دل کی کامیاب پیوند کاری
کراچی: پاکستان نے شعبہ طب میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملک میں پہلی مرتبہ مصنوعی دل کی کامیاب پیوند کاری کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ان کے سرجنز نے عام طور پر ’مکینکل پمپ‘ کے نام سے معروف لیفٹ وینٹریکولر اسسٹ ڈیوائس (ایل وی اے ڈی) نصب کرنے کا کامیاب آپریشن کرلیا۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ایک بزرگ خاتون کے سینے میں مصنوعی دل نصب کیا گیا کیونکہ ان کے جسم میں خون کی صحیح طریقے سے روانی کے لیے ان کے دل کو میکینکل مدد کی ضرور تھی۔

مزید پڑھیں: ایس آئی یو ٹی میں جگر کی پیوند کاری کے 7 کامیاب آپریشن

اس حوالے سے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر اور امریکا سے واپس آئے ہوئے ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے خاتون کے سینے میں مصنوعی دل نصب کردیا ہے۔

پروفیسر ندیم قمر نے کامیاب سرجری کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ’سرجنز کی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر پرویز چوہدری کر رہے تھے اور انہوں نے خاتون مریضہ کے سینے میں تیکنینی طور پر معروف ایل وی اے ڈی (مصنوعی دل) کی کامیابی تنصیب کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سرجری کے بعد مریضہ کی طبیعت بہتر ہے اور وہ بغیر کسی سہارے کے سانس لے سکیں گی اور اپنے اہل خانہ سے بات کرسکیں گی۔

این آئی سی وی ڈی کے حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری یا نجی ہسپتالوں میں اس طرح کی سرجری پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی یوٹی میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کا آغاز

خیال رہے کہ ایل وی اے ڈی ایک معاون آلہ ہے جو دل کی بائیں وینٹریکل کی کمزوری کا شکار مریضوں کو خون کو پمپ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ ایک میکینکل ڈیوائس کے ساتھ مریض کے دل کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

اس کامیاب آپریشن کے حوالے سے نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعدیہ رضوی کو بھی بریفنگ بھی دی گئی۔

پروفیسر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ ایل وی اے ڈی کی تنصیب کا عمل آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا اور ہم آئندہ دنوں میں این آئی سی وی ڈی میں مزید اس طرح کے ٹرانسپلانٹ کریں گے۔