The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ملک کا تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا
اسلام آباد: کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھتے ہوئے گزشتہ مالی سال 18-2017 کے دوران 37 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا۔

پاکستان کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 18-2017 کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو کرنے میں چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 18-2017 کے دوران درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا جو 52 ارب 91 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 60 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسی طرح ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات میں 26.2 فیصد اضافہ ہوا، جو 4 ارب 50 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 69 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مزیر پڑھیں: ملک کا تجارتی خسارہ ریکارڈ 30 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

مالی سال 18-2017 میں جون میں درآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچی جو گزشتہ برس اسی مہینے کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔

یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان نے برآمدات میں اپنی صلاحیت دوبارہ حاصل کرنی شروع کردی ہے لیکن ملکی درآمدات کم نہیں ہورہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کے دوران بھی پاکستان کا بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ایک چیلنج تھا۔

پاکستان کی بڑھتی ہوئی درآمدات میں تیل کی قیمت اور پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے لیے درآمد کی جانے والی مشینری اور اس کا ایندھن جیسے عوامل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ درآمدات میں پیٹرولیم مصنوعات، اشیائے خوردونوش اور کیپٹیل گڈز کی درآمدات کی وجہ سے بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنا تجارتی خسارہ کیسے کم کر سکتا ہے؟

رواں برس جون میں برآمدات میں اضافہ بھی تنزلی کا شکار ہوگیا اور گزشتہ برس اسی ماہ کے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں ایک ارب 88 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

تاہم 2017 کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا مہینہ تھا جس میں برآمدات میں تنزلی دیکھنے میں آئی۔

رواں برس مارچ، اپریل اور مئی میں برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں جبکہ مئی میں گزشتہ برس اس ماہ کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

روپے کے اعتبار سے جون میں ہونے والی برآمدات میں گزشتہ برس اسی ماہ کے مقابلے میں 12.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید پڑھیں: 8ماہ میں 20 ارب ڈالر سے زائد تجارتی خسارہ

مجموعی طور پر مالی سال 18-2017 کے دوران برآمدات 23 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 13.74 فیصد زائد ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حکومت سنبھالنے کے وقت 2013 میں ملکی برآمدات 25 ارب ڈالر تھیں، تاہم اس میں بتدیج کمی واقع ہوئی جو کم ہوتی ہوئی ریکارڈ 19 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، تاہم حکومت کے اختتام تک برآمدات نے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم ایکسپورٹ پیکج کے اعلان کے بعد برآمدات میں بہتری آئی تھی۔

مالی سال 17-2016 کے دوران تجارتی خسارہ 32 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا تھا جبکہ سالانہ ترقی 37 فیصد تھی، جب مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو تجارتی خسارہ کم ہو کر 20 ارب 44 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا تھا، تاہم تب سے اس میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ خبر 12 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی