The Dawn News - Pakistan - Islamabad

سپریم کورٹ کا پی ایس او کے 3 سالہ آڈٹ کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے گزشتہ 3 برس کے دوران رائج رہنے والے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے آڈٹ کا حکم دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے غیر معمولی ٹیکس اور پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے مختلف محکمہ جات کے سربراہان کے خلاف تحقیقات کا حکم بھی دیا جن میں پی ایس او کے مینیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق بھی شامل ہیں۔

رواں برس یکم جولائی کو نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے اضافہ کیا تھا جس کے ساتھ ہی پیٹرول کی قیمت 99.50 روپے ہوگئی تھی جبکہ 14 روپے اضافے کے ساتھ ڈیزل کی قمت 119.3 روپے، اور مٹی کے تیل کی قیمت 3.36 روپے اضافے کے ساتھ 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات ٹیکس کیس: ’اگر اداروں کی رپورٹ میں جھول ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے‘

سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا، جس کے بعد نگراں وفاقی کابینہ نے 7 جولائی کو ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پیٹرول کی قیمت میں 4.26 روپے کمی جبکہ ڈیلز کی قیمت میں 6.37 روپے کی کمی کی منظوری دی۔

عدالتِ عظمیٰ نے آڈٹ کرنے کے لیے شرائط (ٹی او آر) کی بھی منظوری دی، تاہم یہ آڈٹ ایک بین الاقوامی نجی ٹیکس فرم ’کے پی ایم جی‘ کرے گی۔

8 جولائی کو ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے حوالے سے طریقہ کار کا مکمل جائزہ لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا تاکہ پیٹرول کی قیمت کا مکمل جائزہ لیا جائے اور بات کا اطمینان کیا جائے کہ صارفین کے لیے پیٹرول کی قیمت حقیقی ہے اور اس میں کسی بھی طرح کے پوشیدہ کمیشن اور کِک بیک شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کم کردیے

منظور شدہ ٹی او آر نے آڈیٹرز سے پی ایس او کی جانب سے فرخت ہونے والے موٹر آئل، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل کی قیمت کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت سے درخواست کی کہ وہ آئل ریفائنریز کو ملک میں درآمد ہونے والے تیل کے معیار کے حوالے سے نوٹس جاری کرے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملک میں درآمد کیا جانے والا تیل ’رون-92‘ ہے جبکہ ایک معروف آٹو موبائل کمپنی کی جانب سے پاکستان میں درآمد ہونے والے تیل کے معیار پر شکایت سامنے آئی ہے۔

یہ الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں کہ پاکستان میں درآمد ہونے والے تیل کا معیار ایران سے اسمگل ہوکر پاکستان آنے والے تیل سے بھی خراب ہے۔