The Dawn News - Pakistan - Sindh

’پیپلز پارٹی نے سندھ کو بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا‘
سکھر: جماعت اسلامی (جے آئی) کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کئی برسوں سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو ایوانوں میں بھیج رہے ہیں لیکن بدلے میں غریب اور مجبور حمایتیوں کو صرف غربت، بھوک اور بیروزگاری دی گئی۔

جیکب آباد میں تکندی باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ایک مرتبہ پر انہیں ووٹ دینا سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اپنے ووٹرز کو غلام سمجھتے تھی لیکن اب یہ غلام جاگ چکے ہیں اور انہوں نے پولیس اور سرکاری حکام کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے یہ ناممکن ہوگیا ہے کہ وہ سرکاری دفتر میں بغیر رشوت یا سفارش کے کچھ کام کروا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ این اے 196 سے ایم ایم اے کے امیدوار ڈاکٹر اے، جی انصاری، پی ایس 1 (جیکب آباد) سے حاجی دیدار لاشاری اور پی ایس 2 (تھل) سے سید شاہ محمد شاہ کو کامیاب کرائی اور پیپلز پارٹی کے مظالم کا خاتمہ کریں۔

یہ خبر 17 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی