The Dawn News - News

چیف جسٹس، آرمی چیف کی تصاویر استعمال کرنے والا امیدوار انتخابات کیلئے اہل قرار
لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی مہم کے دوران پوسٹرز اور اشتہارات میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر استعمال کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ناصر چیمہ کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ناصر چیمہ کی نااہلی کے معاملے پر سماعت کی، اس دوران درخواست گزار کے وکیل پیش ہوئے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد ناصر چیمہ کو نااہل قرار دیا اور 18 اپریل کی تصاویر کو بنیاد بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول کا اجراء 31 مئی 2018 کو ہوا جبکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کا اجراء 14 جون 2018 کو کیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ شکایت کنندہ نے میرے خلاف کوئی درخواست نہیں دی اور نہ کبھی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوا، اس کے علاوہ درخواست دینے والے کا تعلق حلقے سے نہیں، کراچی سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دینے کے بارے میں کسی قانون کا ذکر نہیں کیا، لہٰذا عدالت میرے موکل کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ: رانا بلال