The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے خارج
اسلام آباد: نگراں حکومت کی جانب سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور حکومت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہیں۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری، فریال تالپور کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے جبکہ اس نوٹیفکیشن کی نقل تمام متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس اور 35 ارب روپے کی فرضی لین دین سے متعلق کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

اس کیس سے متعلق بتایا گیا تھا کہ اس اسکینڈل میں سندھ بینک، یونائیٹڈ بینک آف پاکستان اور سمٹ بینک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری، فریال تالپور کا نام ’ای سی ایل‘ میں ڈالنے کا حکم

دونوں رہنماؤں کا نام اسکینڈل میں ملوث دیگر 5 ملزمان کے ساتھ 8 جولائی کو ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان لوگوں کا نام سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس فہرست میں ڈالا گیا۔

یہ خبر 19 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی