The Dawn News - Tech

واٹس ایپ میں آخرکار گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف
دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ نے اس فیچر کو بالآخر متعارف کرا دیا ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔

جی ہاں واٹس ایپ میں اب گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے فیچر کو متعارف کرا دیا ہے۔

فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ نے 3 سال قبل اپنی اپلیکشن میں وائس کالز کا آپشن پیش کیا تھا جبکہ ایک سال قبل ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا گیا۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ گروپ چیٹس کی ان 5 اہم ٹرکس کے بارے میں جانیں

اب ڈیڑھ ارب سے زائد ماہانہ صارفین کے زیراستعمال واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے آپشن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایک بلاگ میں کمپنی نے بتایا کہ روزانہ صارفین 2 ارب منٹ تک کی کالز اس سروس کے ذریعے کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق ون آن ون آڈیو یا ویڈیو کال کے دوران یہ آپشن ایک نئے بٹن کی شکل میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران تمام صارفین تک یہ اپ ڈیٹ پہنچ جائے گی جس کے بعد صارفین اب کسی کال کے دوران add participant بٹن کو دبا سکیں گے جو کہ ڈیوائس کی اسکرین کے دائیں کونے پر اوپر ہوگا۔

ایک وقت میں صارفین 4 افراد سے آڈیو یا ویڈیو کال کرسکیں گے جبکہ یہ کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی۔

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

اور یہ کوئی آسان کام نہیں کیونکہ خود کو انتہائی محفوظ میسجنگ ایپ قرار دینے والی اپلیکشن ٹیلیگرام بھی گروپ میسجنگ چیٹ کو انکرپٹ نہیں کرسکی ہے جبکہ گروپ کالز تو دور کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

رواں سال مئی میں فیس بک کی سالانہ ایف 8 کانفرنس کے موقع پر اعلان کیا گیا تھا کہ یہ کمپنی اپنی زیرملکیت ایپس واٹس ایپ اور انسٹاگرام دونوں میں گروپ ویڈیو چیٹ کا فیچر متعارف کرانے والی ہے۔

کانفرنس کے دوران فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بتایا کہ واٹس ایپ میں اس وقت 2 ارب منٹ تک ون آن ون کالنگ کی جاچکی ہے اور اس کے دیکھتے ہوئے آنے والے مہینوں میں گروپ ویڈیو چیٹ کو متعارف کرایا جائے گا۔