The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج: وزیرخارجہ نے امریکی بیان مسترد کردیا
نگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون نے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے حوالے سے خبردار کرنے کے بیان کو مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ پاکستانی حکومت پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو پاک-چین تعلقات کے حوالے سے مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آئی ایم ایف اور چین سے متعلق امریکی بیان نامناسب ہے اور سی پیک کے منصوبوں میں کوئی تیسرا فریق رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ‘یہ حکومت واضح کرتی ہے کہ سی پیک کو آئی ایم ایف کے پیکیج سے ملانا مکمل طور پر غلط ہے’۔

امریکی سیکریٹری کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں اور منتخب حکومت اس بارے میں اپنی پالیسی وضع کرے گی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ‘پاکستان نے 17 سال سے جاری جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے، ہمیں ڈو مور کہنے والے دیکھیں کہ انہوں نے خود کیا کیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘بھارت کو انفرادی لائسنس جاری کیے گئے ہیں تاکہ امریکا، بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بہتر کرے، بھارت کو ہائی ٹیک ہتھیار مہیا کیے جا رہے ہیں اور بھارت-امریکا کے درمیان تجارت 9 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے’۔

نگران وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت کیا جارہا ہے جب پاکستان کو بتایا جارہا ہے کہ کوئی پیسہ نہیں ہے جو پیسہ امریکا پر ادھار ہے۔

عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ ایک جانب ایف اے ٹی ایف ہمارا گلا پکڑ رہا ہے اور دوسری طرف ہر قسم کا دباؤ ہے، ایسی صورت حال میں دو طرفہ تعلقات کیسے بہتر ہو سکتے ہیں۔

ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی بہتری کے لیے افغانستان اور بھارت سے بات کرنے کو بھی تیار ہے۔

منتخب وزیراعظم کی حلف برادری پر بات کرتےہوئے عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ دیگر ممالک کے سربراہان کے وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں آنے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم متعلقہ وزارتیں اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔