The Dawn News - Pakistan

عمران خان کی حلف برداری، سدھو کا پاکستان آنے کا اعلان
بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم پاکستان کی تقریبِ حلف برادری میں شرکت کرنے کے لیے اسلام آباد آنے کا اعلان کردیا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس تقریب میں غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نوجوت سنگھ سدھو نے اعلان کیا کہ بطور سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان پاکستان جائیں گے۔

انہوں نے اس کانفرنس کے دوران عمران خان کو عظیم انسان کہتے ہوئے انہیں پاک بھارت بہتر تعلقات کی کنجی قرار دیا ہے۔

اس دوران انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات اتنے اچھے ہوجائیں کہ وہ یہاں آکر کراچی اور لاہور میں اپنی من پسند بریانی کھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: حلف برداری کی تقریب میں غیرملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان اور سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیرِ اعظم کی حلف برداری کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پارٹی نے تقریبِ حلف برادری میں غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد رواں ماہ وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔