The Dawn News - Pakistan - Sindh

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری، فریال تالپور کا نئی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
کراچی: سابق صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیے گئے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ضمانت منظور کرنے کے
ساتھ زرضمانت کے طور پر 20 لاکھ روپے کے مچلکے ذاتی حیثیت میں جمع کروانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے خارج

اس سلسلے میں فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست جمع کرائی جس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے تحقیقات کے لیے قائم ایف آئی اے کمیٹی کے سربراہ کو ہٹا کر نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور ایف آئی اے سے مکمل تعاون کرنا چاہتی ہیں تاہم وہ ایف آئی اے کے روبروپیش نہیں ہوں گی۔

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ایف آئی اے کو نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی درخواست کی ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ فریال تالپور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اس وقت لاڑکانہ میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری، فریال تالپور کا نام ’ای سی ایل‘ میں ڈالنے کا حکم

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ ایف آئی اے سے درخواست کی گئی ہے کہ موجودہ تحقیقاتی ٹیم پر تحفظات ہیں اس لیے اسے ختم کر کے نئی ٹیم تشکیل دی جائے۔

اس سے قبل 10 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی قانونی ٹیم پیش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں تحقیقات کے لیے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو 11 جولائی کو طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری، فریال تالپور کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ادارے نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی تھی، جس کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر احمد شیخ ہیں۔

بعدِ ازاں ایف آئی کے اعلیٰ حکام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فریال تالپور کی درخواست کا جائزہ لیا گیا جس میں انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کرنے کی استدعا کی۔

اجلاس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عدم حاضری کے حوالے سے ادارے کی حکمت عملی عملی پر غور کیا گیا۔