The Dawn News - Pakistan - Sindh

نبیل گبول نے شہری سے جھگڑے کی وضاحت کردی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول نے گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد، واقعے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

نبیل گبول نے اپنے وضاحتی بیان میں بتایا کہ ’گزشتہ رات سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے کسی شخص پر تشدد کیا ہے تاہم حقیقت میں، میں اس شخص کو جانتا بھی نہیں تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص دبئی ایئرپورٹ سے پاکستانی سیاستدانوں کو گالیاں دے رہا تھا تاہم انہوں نے اسے سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ پرواز کے دوران مجھے بھی برا بھلا کہتا رہا‘۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر آنے کے بعد اس شخص نے ان کو مارنے کی کوشش کی تاہم ان کے دھکا دینے پر وہ گر پڑا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں جو گالیاں دیتے سنا گیا وہ انہوں نے نہیں دیں بلکہ دیگر افراد نے دی تھیں۔
ان کے مطابق وہ پر امن طریقے سے اپنا دفاع کرنے کے بعد بیٹھ گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پیلز پارٹی کے رہنما کو مبینہ طور پر مسافر سے جھگڑتے ہوئے دکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ نبیل گبول کی جانب سے مسافر کو مبینہ طور پر دھکا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایک مسافر گر گیا تھا۔

ویڈیو میں نازیبا زبان کے استعمال کو بھی واضح طور پر سنا گیا تاہم یہ واضح نہیں تھا کہ گالیاں کون دے رہا ہے۔

ویڈیو کے سامنے آںے کے بعد سوشل میڈیا پر نبیل گبول کے خلاف عوام میں شدید غصے کی لہر پھیل گئی تھی۔