The Dawn News - Pakistan - Islamabad

زرداری، فریال تالپور کے خلاف پاناما جیسی جے آئی ٹی بنانے کا عندیہ
سپریم کورٹ میں جعلی بنک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے معاملے پر نواز شریف کی طرز پر جے آئی ٹی بنانے کی تجویز دے دی۔

سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کرنے کی تحقیات میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس  کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران  ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ 29 مشکوک بینک اکاؤنٹس ہیں جو سمٹ بینک، سندھ بینک اور یونائیٹڈ بینک میں کھولے گئے اومنی گروپ سے رقم زرداری گروپ کو بھی منتقل ہوئی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اومنی گروپ کے اکاؤنٹس کو جعلی کیسے کہہ سکتے ہیں جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے جواب دیا کہ اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانے والے اصل لوگ ہیں، تاہم رقم جن اکاؤنٹس میں جمع ہوئی وہ اکاونٹس جعلی ہیں۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور مفرور قرار

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ جعلی اکاؤنٹس سے رقم واپس اپنے اکاؤنٹ میں لانے کا مقصد کیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جعلی اکاؤنٹس سے رقم کہاں گئی، لسٹ دیں کہ 29 اکاؤنٹس کن کے نام پر ہیں؟

کچھ لوگ کہتے ہیں یہ اکاؤنٹس انہوں نے کھولے ہی نہیں، لگتا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کھول کر کالا دھن جمع کرایا گیا، دیکھنا یہ ہے کہ کالا دھن سفید کرنے کا بینفیشری کون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ کے مالک انور مجید کہاں ہیں، جس پر انور مجید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انور مجید بیمار ہیں اور لندن میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جب بھی اس طرح مقدمہ آتا ہے، لوگ ہسپتال چلے جاتے ہیں، انور مجید سے کہیں آئندہ ہفتے ہرحال میں پیش ہوں۔

عدالت میں ملزم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے منع کرنے کے باوجود ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور قرار دے دیا ہے جو پری پول دھاندلی کے مترادف ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن  نے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ تحقیقات کو روک دیا جائے؟ جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میرے مؤکل نہیں چاہتے کہ انکوئری روکی جائے، مگر روزانہ بلا کر جرم قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرداری کے خلاف آخری کرپشن کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے کی انکوائری میں پیش ہو کر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کریں اگر وہ بے گناہ ثابت ہوئے تو میں بشیرمیمن، ایف آئی اے اور نیب کے خلاف لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے پر مقدمہ درج کراؤں گا۔

چیف جسٹس نے فاروق نائیک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پریشان ہیں، چوری کا مال ہضم نہیں کرنے دیں گے،اگر آپ کے مؤکل بے گناہ ہیں تو عدالت سے سرخرو ہو کر جائیں گے، انور مجید کے ساتھ آپ کے مؤکل کے کیا تعلقات ہیں یہ آپ بھی جانتے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 35 ارب روپے لوٹ لیے جائیں اور سپریم کورٹ ہاتھ نہ ڈالے یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں ہے کہ کسی متوقع وزیر کے کہنے پر گواہوں کو حراساں کیا جارہا ہے، بڑے آدمی کے خلاف تحقیقات شروع ہوتی ہیں تو پولیس گردی شروع کر دی جاتی ہے، سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے خلاف  کوئی  مقدمہ نہیں تو گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی بھی پیش ہوئے۔

عدالت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے لوگوں کو حراساں کرنے کے معاملے کی 2 روز میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سندھ مشتاق کو انکوائری سے الگ کرتے ہوئے گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

عدالت نے اومنی گروپ کے چیئرمین  انور مجید اور ایف آئی آر میں ان کے خاندان کے نامزد افراد کو پیر تک پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا عندیہ بھی دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اسی طرح کی جے آئی ٹی بنائیں گے جیسے نواز شریف کے خلاف بنائی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ جے آئی ٹی میں اسٹیٹ بینک، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور دیگر ماہر لوگ ہونے چاہئیں۔

ایف آئی کی تحقیقاتی رپورٹ

جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے معاملے پر ایف آئی اے نے نئی تحقیقاتی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔

رپورٹ کے مطابق 3 بینکوں کی 6 برانچز میں 29 جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے جن میں جعلی بینک اکاؤنٹس میں 7 کمپنیاں اور افراد ملوث ہیں۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومتی ٹھیکیدار اتنی بڑی رقم کا بندوبست نہیں کرسکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے اکاؤنٹس سے جعلی اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز ہوئیں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق سمٹ بینک کے ذریعے 4 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ روپے ٹرانسفر کئے گئے اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 3 ارب 90 کروڑ 20 لاکھ روپے اومنی گروپ کو منتقل کئےگئے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے 6 جولائی کو حسین لوائی سمیت 3 اہم بینکرز کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔

7 جولائی کو حسین لوائی اور طحٰہ رضا کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں 11 جولائی تک ان کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کبھی بھی انور مجید کے ساتھ تعلقات سے انکار نہیں کیا‘

11 جولائی کو کراچی کی مقامی عدالت نے حسین لوائی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا۔

21 جولائی کو ایف آئی اے نے کراچی کی خصوصی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کا چالان پیش کیا جس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور قرار دیا گیا تھا۔

حسین لوائی و دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر کے اہم مندرجات

یاد رہے کہ حسین لوائی اور دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر میں اہم انکشاف سامنے آیا تھا جس کے مطابق اس کیس میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام شامل تھے۔

ایف آئی آر کے مندرجات میں منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا ذکر بھی ہے، اس کے علاوہ یہ بھی ذکر ہے کہ زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔

ایف آئی آر میں انور مجید کی کمپنیوں کا تذکرہ بھی ہے جبکہ ابتدائی طور پر 10 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

مزید پڑھیں: حسین لوائی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی صدارت سے ہٹادیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے درج ایف آئی آر میں چیئرمین سمٹ بینک نصیر عبداللہ لوتھا، انور مجید، نزلی مجید، نمرہ مجید، عبدالغنی مجید، اسلم مسعود، محمد عارف خان، نورین سلطان، کرن امان، عدیل شاہ راشدی، طٰحٰہ رضا نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں اور افراد کو سمن جاری کردیا گیا جبکہ فائدہ اٹھانے والے افراد/ کمپنیوں سے وضاحت بھی طلب کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ 6 مارچ 2014 سے 12 جنوری 2015 تک کی گئی۔