The Dawn News - Pakistan - Punjab

اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک بھر میں آپریشن، 1.8 ٹن منشیات برآمد
راولپنڈی : اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک میں بھر میں مختلف آٓپریشنز کے دوران 18 گاڑیوں سے 1.8 ٹن منشیات برآمد کرکے منشیات کی منتقلی میں مبینہ طور پر ملوث 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔

انسدادِ منشیات کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پکڑی جانے والی منشیات میں ایک ہزار 7 سو 13 کلوگرام حشیش، 59 کلو گرام افیون، 25 کلوگرام ہیروئن اور 12 کلو گرام ایمفیٹامین شامل ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ اے این ایف راولپنڈی نے گجرات کے رہائشی عظمت علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا جس کے قبضے سے 1.8 کلو ایمفیٹامین برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف آپریشن شروع

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 3.3 کلو حشیش برآمد کرلی جبکہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے امجد اللہ اور عبدالقادر کو حراست میں لیا گیا، برآمد شدہ منشیات کار کے دروازوں میں چھپائی گئی تھی۔

دوسری جانب اے این ایف نے موٹروے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے، اسلام آباد- لاہور موٹر وے پر چکری کے مقام سے ایک کار سے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

اسلام آباد ٹول پلازہ پر ہی ایک اور کارروائی میں ایک کار سے 81 کلو سے زائد حشیش اور 12 کلو سے زائد افیون برآمد کر کے گجرانوالہ کے رہائشی اشتیاق احمد کو گرفتار کرلیا۔

ادھر اے این ایف لاہور نے ایک علیحدہ آپریشن میں اوکاڑہ کے رہائشی اسرار خان اور ساہیوال سے تعلق رکھنےوالے سرفراز سے 30 کلو گرام حشیش جبکہ کوہاٹ کے نصیر خان سے 18 کلو حشیش برآمد کرلی۔

مزید پڑھیں: ‘صوبائی اور وفاقی حکومتیں انسداد منشیات سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کریں‘

اس کے علاوہ اے این ایف نے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 5.1 کلو ہیروئن بھی برآمد کرلی، ساتھ ہی ایک لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کار میں چھپائی گئی 2.25 کلو ہیروئن پکڑ کر ایک شخص کو حراست میں لےلیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے دیگر کارروائیوں میں پشاور کے رہائشی سردار علی سے 7.2 کلو  گرام حشیش، گجرانوالہ کے شہریوں محمد سلیم اور عمران علی سے 24 کلو  ہیروئن، لاہور کے شہری محمد سجاد سے تقریباً 11 کلو افیون، پشاور کے رہائشی فضل ربی سے 6 کلو گرام افیون، جبکہ سجاد خان اور عبدالوہاب سے  ساڑھے 27 کلو سے زائد حشیش برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان کے رہائشی احمد آفتاب کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کر کے 2.67 کلو ایمفیٹامین برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادائرپورٹ:مسافر سے 2 کلو چرس برآمد

علاوہ ازیں  اے این ایف پشاور نے ٹول پلازہ پر ایک مشتبہ کار کو روک کر 26کلو حشیش برآمد کی جبکہ پشاور ایئرپورٹ پر سامان سے 795 گرام ایمفیٹامین برآمد ہونے پر کوہاٹ کے رہائشی عرفان کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسی طرز کی ایک اور کارروائی کوہاٹ میں بھی کی گئی جہاں ایک مشتبہ کار کو روک کر شہری عدنان سے 12 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

اے ایف اے کے مطابق قصور میں بھی وقاص نامی شخص  سے 25 کلو ہیروئن، 6 کلو افیون اور 3.4 کلو حشیش برآمد کی گئی، جس کے بعد
کرک کے رہائشیوں حضرت علی رحمٰن، سردار علی خان اور امین خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ خبر 07  اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔