The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان کا 'وزیراعظم' کے طور پر پنجاب ہاؤس میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے 21 ویں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پنجاب ہاؤس میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سے قبل عمران خان کی جانب سے منسٹر انکلیو میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کی رہائش گاہ میں قیام کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم اب تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کے مطابق اسپیکر کی رہائش گاہ میں قیام کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا مزید کہنا تھا کیونکہ منسٹر انکلیو گنجان آباد جگہ ہے اس لیے عمران خان نے پنجاب ہاؤس میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنا قومی خزانے کیلئے کتنا فائدے مند؟

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پُرتعیش وزیراعظم ہاؤس میں رہنے پر شرم آئے گی لہٰذا سادگی اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس کو تعلیمی ادارے میں تبدیل کردیا جائے گا۔

اس ضمن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے پنجاب ہاؤس میں وزیراعلیٰ کے لیے مختص انیکسی میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'وزیرِ اعظم' عمران خان کے لیے کون سے چیلنجز منتظر ہیں؟

خیال رہے کہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا میں قائم شاہراہِ دستور پر واقع ہے جہاں وزیراعظم ہاؤس بھی موجود ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہفتے کے 4 سے 5 دن پنجاب ہاؤس میں رہیں گے جبکہ ویک اینڈ پر اپنی رہائش گاہ بنی گالا میں قیام کریں گے۔

اس حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے شاہراہِ دستور پر رہنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ان کی آمدو رفت سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بنی گالہ:‘عمران خان کی رہائش گاہ کا عدالت میں جمع این او سی جعلی قرار‘

رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ ان کی سیکیورٹی ایجنسیز سے متعدد مرتبہ گفتگو ہوچکی ہے اور سیکیورٹی کے حوالے سے وہ مطمئن ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے اطراف میں اسلام آباد ٹریفک پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکار پہلے ہی تعینات کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو حلف اٹھانے سے قبل وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کرنے پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پنجاب حکومت کو دوسرا نوٹس جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: دھاندلی کی شکایات پر تمام حلقے کھلوانے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

واضح رہے کہ لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی دائر کردہ درخواست پر گزشتہ ہفتے عدالت نے معاملے کا نوٹس لیا تھا لیکن وفاقی حکومت، پنجاب حکومت سمیت الیکشن کمیشن کا بھی کوئی نمائندہ اس معاملے پر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے چیف کمشنر، انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ افسران نے نعیم الحق کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے بنی گالہ کا دورہ کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائش گاہ کا علاقہ وسیع اور خطرات سے  محفوظ نہیں۔

جس پر عمران خان بنی گالہ میں سرکاری طور پر رہائش نہ رکھنے پر آمادہ ہوگئے تھے اور اس سلسلے میں منسٹر انکلیو میں کم درجے کے گھر یا اپارٹمنٹ کے بندوبست کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں: عمران خان کا پشاور کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول کے سفر

اس حوالے سے تحریک انصاف کے مرکز سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان کے اسپیکر کی رہائش گاہ میں قیام کے ارادے کو اپوزیشن نے خاصی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی نے پنجاب ہاؤس میں رہنے کا ابھی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا، البتہ یہ آپشن زیر غور ضرور ہے۔

یہ خبر 9 اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی