The Dawn News - Sport - Cricket

جیمز اینڈرسن لارڈز میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر
انگلینڈ کے تجربہ کار باؤلر جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کرکے ایک ہی میدان میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے اور لارڈز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے باؤلر بن گئے۔

جیمز اینڈرسن نے لارڈز میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اوپنر مرلی وجے اور راہول کو آؤٹ کر کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کی جو اس گراؤنڈ میں کسی بھی باؤلر کا ریکارڈ ہے۔

—فوٹو: اے پی

انھوں نے اس ریکارڈ کے لیے 23 میچوں کی 45 اننگز کھیلیں۔

لارڈز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے ہی کرس براڈ ہیں جنھوں نے 21 میچوں کی 42 اننگز میں 83 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر آئن بوتھم ہیں جو 15 میچوں کی 26 اننگز میں 69 وکٹیں حاصل کرپائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ: بھارت کو اننگز اور159 رنز سے بدترین شکست

اس سے قبل سری لنکا کے سابق عظیم اسپنر متھیا مرلی دھرن واحد باؤلر تھے جنھوں نے 3 مختلف میدان میں 100، 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

مرلی دھرن نے کولمبو کے میدان میں 166، کینڈی کے اسٹیڈیم میں 117 اور گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 111 وکٹیں حاصل کرکے تین میدانوں میں 100 سے زائد وکٹیں لینے کا اعزاز پایا تھا۔

سری لنکا کے ہی رنگنا ہیراتھ بھی ایک میدان میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ بنانے کے قریب ہیں، انھوں نے گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 99 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس اعزاز کے لیے انھیں صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے لارڈ ٹیسٹ میں بھارت کو ایک اننگز اور 159 رنز سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔