The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی: یومِ آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، 38 افراد زخمی
کراچی میں یومِ آزادی کی خوشی میں رات گئے ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہوگئے۔

جشنِ آزادی کی خوشی میں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہریوں نے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس میں بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔

کراچی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں میں سے 15 کو جناح ہسپتال، 11 کو عباسی شہید ہسپتال، 5 کو سول ہسپتال، 4 کو لیاقت نیشنل ہسپتال جبکہ 3 افراد کو نارتھ ناظم آباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزیر پڑھیں: کراچی: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے ایک ہلاک، متعدد زخمی

پولیس کے مطابق تمام افراد کو 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب جشنِ آزادی کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی ہلاک نہیں ہوا۔

عباسی شہید ہسپتال میں آنے والے زخمیوں میں 45 سالہ اقبال، 50 سالہ سہیل، 55 سالہ فاروق، 22 سالہ سجاد، 42 سالہ عابدہ، 16 سالہ یاسین، 25 سالہ ناصر، 40 سالہ شیرباز خان، 25 سالہ حسن، عروج اور یونس شامل ہیں۔

سول ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں 35 سالہ محمد نواز، 50 سالہ اشرف، 12 سالہ سمیر، 18 سالہ عبدالواحد اور 7 سالہ عاقب خان شامل ہیں۔

ہوائی فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے متعدد افراد کو کراچی کے جناح ہسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں 25 سالہ محمد حسن، 29 سالہ طوبیٰ شکیل، 18 سالہ ملار، 55 سالہ محمد سہیل، 22 سالہ میر علی، 35 سالہ فرمان اللہ، 11 سالہ سلیمان، 50 سالہ تاج بی بی، 27 سالہ حسن، 43 سالہ تہمینہ، 55 سالہ فیروزہ، 19 سالہ رضوان، 24 سالہ نصیب خان، 26 سالہ وقاص اور 30 سالہ آصف قمر زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ، بچہ ہلاک

زخمی ہونے والوں میں سے 36 سالہ یوسف، 26 سالہ عبدالقادر، 22 سالہ علی رضا اور 25 سالہ عتیق کو لیاقت نیشنل ہسپتال جبکہ 22 سالہ سلمان، 44 سالہ زلیخاں، 15 سال آعیش محسن اور 40 سالہ محبوب انور کو امام کلینگ نارتھ ناظم آباد علاج کے لیے لایا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت پورے ملک میں قومی تہواروں اور سالِ نو کی تقریب کے دوران شہریوں کی جانب سے ’خوشی‘ میں آتشی اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے۔

ہوائی فائرنگ کے دوران غلط طریقے سے چلنے والی گولی کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جاتے۔