The Dawn News - Pakistan - Islamabad

’نئے صدر مملکت کا انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا‘
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق صدر مملکت کے انتخابات کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی۔

ای سی پی کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’قومی اسمبلی کی 11 نشستوں پر ضمنی انتخابات 2 ماہ میں ہوں گے‘

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے کی جائے گی جبکہ 30 اگست کی دوپہر 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جاسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی جبکہ 4 ستمبر کو صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے قومی اور چارروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل ہوگا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی صدارتی مدت 9 ستمبر کو ختم ہورہی ہے اور آئین کے مطابق صدارتی انتخابات کا انعقاد صدارتی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل ہونا لازم ہے اور ایسی صورتحال میں یہ تاریخ 8 اگست ہونی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی و صوبائی اسمبلی کی 849 نشستوں پر 11ہزار 8سو 55امیدوار

صدر کا انتخاب ایوان بالا اور ایوان زیریں سمیت چاروں صوبائی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

عام طور پر صدارتی انتخابات عام انتخابات کے ایک ماہ بعد یا صدارتی مدت کے اختتام سے ایک ماہ قبل منعقد ہوتے ہیں۔
تاہم 8 اگست کو صدارتی انتخابات کا انعقاد سوالیہ نشان تھا کیونکہ اس وقت نہ تو قومی اسمبلی اور نہ ہی صوبائی اسمبلی فعال تھیں۔