The Dawn News - Pakistan - Sindh

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری کے ’ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری' جاری
کراچی کی بیکنگ کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار ملزمان اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور عبدالغنی مجید کو پیش کیا۔

دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم انور مجید اور ان کے بیٹے کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر انور مجید کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور مفرور قرار

تاہم عدالت نے ملزمان کے ایک ہفتے کا جسمانی ریمانڈ مںظور کرتے ہوئے 24 اگست تک انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں شامل نہ ہونے والے افراد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور استدعا کی گئی کیس میں مفرور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر 15 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، جس پر عدالت نے ان کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ستمبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: ایف آئی اے نے آصف زرداری، فریال تالپور کو طلب کرلیا

خیال رہے کہ مفرور ملزمان میں سابق صدر آصف زرداری کے علاوہ نمر مجید، اسلم مسعود، عارف خان، نصیر عبداللہ حسین لوتھا، عدنان جاوید، محمد عمیر، محمد اقبال آرائیں، اعظم وزیر خان، زین ملک، مصطفی ذوالقرنین ودیگر شامل ہیں۔

اس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور نے پہلے ہی ضمانت لے رکھی ہے جبکہ معروف بینکر حسین لوائی، طحٰہ رضا، انور مجید اور عبدالغنی کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

آصف زرداری نے ہمیشہ قانون کا سامنا کیا، فاروق ایچ نائیک

عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جس کی میں نے مخالفت کی اور عدالت نے ایک ہفتے کا ریمانڈ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری تفتیش میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں یہ ان کی صوابدید ہے کیونکہ سابق صدر نے ہمیشہ قانون کا سامنا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے خارج

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے قبل بھی کئی مقدمات تھے، جس میں آصف علی زرداری باعزت بری ہوئے تھے۔

پیپلز پارٹی کی تردید

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کی۔

پی پی پی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے ایک جاری بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری کے گرفتاری وارنٹ جاری نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ان رپورٹس کی تردید کی اور کہا کہ عدالت نے اس طرح کا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

یاد رہے کہ  گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور ان کے بیٹے کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا تھا۔

منی لانڈرنگ کیس

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے 6 جولائی کو حسین لوائی سمیت 3 اہم بینکرز کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔

حسین لوائی اور دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر میں اہم انکشاف سامنے آیا تھا جس کے مطابق اس کیس میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام شامل تھے۔

ایف آئی آر کے مندرجات میں منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا ذکر بھی تھا، اس کے علاوہ یہ بھی ذکر تھا کہ زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔

ایف آئی آر کے متن میں منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں اور افراد کو سمن جاری کیا گیا جبکہ فائدہ اٹھانے والے افراد اور کمپنیوں سے وضاحت بھی طلب کی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا تھا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ 6 مارچ 2014 سے 12 جنوری 2015 تک کی گئی جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور بھی قرار دیا گیا تھا۔

جس کے بعد جعلی اکاؤنٹس کیس اور 35 ارب روپے کی فرضی لین دین سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کی درخواست پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہیں۔

جس کے بعد نگراں حکومت کی جانب سے آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

بعدازاں فریال تالپور نے لاڑکانہ میں سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی۔