The Dawn News - Pakistan - Punjab

عمران خان کی دعوت پر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے
پاکستان کے ممکنہ طور پر اگلے وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگ سندھو بھی واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔

لاہور آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت میں آنے والی تبدیلی بہت اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں کوئی سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ اپنے دوست کی دعوت پر آیا ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو، سنیل گواسکر کو پاکستان آمد کی دعوت دی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی حلف برداری، سدھو کا پاکستان آنے کا اعلان

تاہم کپل دیو اور سنیل گواسکر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی تھی لیکن نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے اور تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

لاہور آمد کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ کمزور کو کس طرح طاقتور بنایا جاتا ہے اور پاکستان کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ کوئی بھی کھلاڑی یا کلاکار ہو وہ ملکوں کے درمیان فاصلے دور کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو جوڑتے ہیں اور محبت انسان کو بھگوان بنا سکتی ہے‘۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ میں یہاں محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں اور عمران خان کی خوشی میں شریک ہونے آیا ہوں لیکن مجھے افسوس ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس چلانے والے ہمارے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی آنجہانی ہوگئے ہیں۔