The Dawn News - Pakistan - Punjab

پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی کا شہری پر تشدد: چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
لاہور: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری کو زد و کوب کیے جانے کے واقعے پر ازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے رکنِ سندھ اسمبلی عمران علی شاہ اور شہری داؤد چوہان کو 3 روز میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن اسمبلی عمران علی شاہ کا شہری پر تشدد

چند روز قبل کراچی کے حلقے پی ایس 129 سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما عمران علی شاہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں ایک شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈاکٹر عمران علی شاہ کو شہری پر تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا اور اس دوران ان کے گارڈز بھی برابر میں کھڑے تھے۔

مزید پڑھیں: شہری کو زدوکوب کرنے والے ایم پی اے عمران شاہ نے معافی مانگ لی

جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر عوام کی توجہ کا مرکز بنی اور اس پر تنقید کی جانے لگی تو پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نے واقعے کی وضاحتی ویڈیو جاری کیا اور عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مذکورہ شخص کو صرف دھکا دیا تھا جبکہ ویڈیو میں انہیں متعدد بار شہری پر تھپڑ مارتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں عمران علی شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مذکورہ شہری، جس کی شناخت داؤد کے نام سے کی گئی تھی، کے ساتھ تصویریں لگائیں جس میں ان کو شہری کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہری کو تھپڑ مارنے کا واقعہ:تحریک انصاف کے ایم پی اے کی رکنیت معطل

مذکورہ واقعے پر سخت عوامی ردِعمل کے بعد تحریک انصاف نے عمران علی شاہ کی بنیادری رکنیت معطل کردی تھی۔

تحریک انصاف سندھ کے ڈویژنل صدر فردوس شمیم نقوی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت صوبائی ڈسپلنری کمیٹی کا حتمی فیصلہ آنے تک معطل رہے گی۔