The Dawn News - Pakistan - Sindh

آئی پی آئی کا سرکاری میڈیا سے سیاسی سینسر شپ کے خاتمے کا خیر مقدم
کراچی: دنیا بھر کے مدیران، میڈیا ایگزیکٹو  اور معروف صحافیوں پر مشتمل  عالمی نیٹ ورک  انٹرنیشنل پریس انسٹِٹیوٹ (آئی پی آئی) نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری ذرائع ابلاغ پر نافذ سیاسی سینسر شپ کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں  آئی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر باربرا ٹرائینفائی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کےبیان کے مطابق  وزیراعظم کی جانب سے سرکاری ذرائع ابلاغ کو ادارتی آزادی دیے جانے کا اعلان پاکستان میں پریس کی آزادی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت اس  قسم کے وعدوں کو پوری طرح عملی جامہ بھی پہنائے اور خبروں کے مواد کے سلسلے میں سرکاری ذرائع ابلاغ کی انتظامیہ پر اثر انداز  ہونے سے گریز کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی تنظیم کا عمران خان سے صحافت پر قدغن لگانے کی کوششوں کی روک تھام کا مطالبہ

واضح رہے کہ رواں ہفتے جمعرات کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے سرکاری ذرائع ابلاغ سے سیاسی سینسر شپ کاخاتمہ کردیا ہے، اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور ریڈیو پاکستان کو خبروں کے مواد کے سلسلے میں ادارتی آزادی حاصل ہے۔

وفاقی وزیر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے آئی پی آئی نے آزادانہ صحافت کو درپیش مشکلات پر بھی تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آزاد میڈیا کو سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے جبکہ نیوز چینلز کی نشریات کو روکے جانے اور اخباروں کی ترسیل میں رکاوٹیں بھی عائد کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ‘سول و عسکری حکام صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کرنے دیں‘

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے  اپنے تمام تر خدشات  دور کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ  پاکستان میں صحافتی ادارے اور صحافی آزادانہ صحافت  کرسکیں، تا کہ پاکستانی عوام کو حقائق پر مبنی خبروں تک رسائی ہو۔

آئی پی آئی نے انتخابات سے قبل 12 جون اور بعد ازاں 13 اگست کو  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لکھے گئے اپنے خط کا اعادہ بھی کیا  جس میں انہوں نے پاکستان میں صحافتی آزادی کو محدود کرنے کی کوششوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

یہ خبر 25 اگست 2018 کو ڈان اخبارمیں شائع ہوئی۔