The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آر ٹی ایس کی ناکامی: اعظم خان سواتی نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر محمد اعظم خان سواتی نے وزیر اعظم عمران خان کو عام انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کردی۔

اعظم خان سواتی نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو قومی ڈیٹابیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین عثمان مبین کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اعظم خان سواتی نے کہا کہ چیئرمین نادرا کی موجودگی میں معاملے کی شفاف تحقیقات ممکن نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف نے آر ٹی ایس کی ناکامی پر سینیٹر اعظم خان سواتی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے رپورٹ کی اشاعت سے قبل اعظم سواتی کو فرانزک ماہرین سے رائے لینے کا کا مشورہ دیا۔

ملاقات کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی نے وزیراعظم کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ بھی دی اور وزارت میں اعلیٰ پیمانے پر بدعنوانی اور قانون کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے سینکڑوں لوگوں کو سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے جانے  کے بارے میں بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے وزیراعظم کو چند اعلیٰ شخصیات کی کرپشن کے ثبوت بھی فراہم کیے۔