The Dawn News - Pakistan - Punjab

جے آئی کا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ
لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

منصورہ میں جماعت اسلامی کے 77 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے انعقاد پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلانا چاہیے تاکہ ان شیطانی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کوئی طریقہ کار وضع کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ہالینڈ کی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے خود کو الگ کرلیا

انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، لہٰذا اس معاملے پر ڈچ سفیر کو طلب کرکے احتجاج کرنا کافی نہیں۔

دنیا بھر میں مسلم تحریکوں کی حکمرانی کے خلاف بین الاقوامی اسٹیبلمشنٹ کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں نہیں چاہتی کہ اسلامی تحریکیں جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئیں، یہی وجہ ہے کہ مصر میں ڈاکٹر محمد مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا گیا جبکہ فلسطین کے انتخابات میں حماس کی فتح کو مغرب نے مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کا لاہور سے اسلام آباد تک فیصلہ کن مارچ کا اعلان

سراج الحق نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے قیام کے باوجود جماعت اسلامی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کے خلاف ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ، پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب اور ذکر اللہ مجاہد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

یہ خبر 27 اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی