The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیرِاعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلی باضابطہ ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیرِاعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیرِاعظم اور آرمی چیف نے ملاقات کے دوران ملک میں پائیدار امن و استحکام کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات، انتخابات میں جیت پر مبارکباد

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کی عمران خان کو وزیرِاعظم بننے پر مبارکباد

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف مرکز میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی۔

پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد اراکینِ اسمبلی کے ساتھ مل کر مرکز میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔