The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر کی ملاقات
پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی چینی حکومت کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر یاؤ جنگ اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں باہمی دلچپسی کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر شی جن پنگ کے چین کی معاشی ترقی کے وژن کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اس شعبے میں اور بالخصوص زرعی شعبے میں چین کے تجربے سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا ستمبر میں پاکستان میں استقبال کے لیے بے چینی سے انتظار ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ چینی ہم منصب کے ساتھ باہمی دلچسپی سمیت تمام معاملات پر خیالات کے تبادلے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ چینی سفیر نے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی تھی اور انھیں چینی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے مبارک باد پیش کی تھی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے اس ملاقات میں کہا تھا کہ معیشت، سفارت کاری اور عالمی معاملات میں پاکستان کی بھرپور معاونت جاری رکھیں گے۔