The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ای سی سی کا پہلا اجلاس، بجلی کے نادہندگان کیلئے پری پیڈ میٹرز لگانے کی تجویز
اسلام آباد: نو تشکیل شدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)  اپنے پہلے اجلاس میں   کوئی بڑا فیصلہ نہ کر سکی البتہ اس کی توجہ کھاد بنانے والی کمپنیوں  کے معاملات اور توانائی کے شعبے میں خسارے کی بنیادی وجوہات پر مرکوز رہی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کی مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کے سربراہی میں ای سی سی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صارفین کے لیے  گیس کی قیمتوں میں اضافے کی  2 ماہ سے زیر ا التوا سمری کو مؤخر کردیا گیا۔

اجلاس میں شامل ایک سینیئر عہدیدار کاکہنا تھا کہ  اجلاس میں وزیر خزانہ نے ہر شخص کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا اور دیے گئے مشوروں کو نہ صرف سراہا بلکہ آئندہ اجلاس میں انہیں تجاویز کی شکل دے کر تحریری شکل میں پیش کرنے کی ہدایت کی تا کہ اس پر فیصلے لیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی 'اقتصادی رابطہ کمیٹی' تشکیل

اجلاس میں یہ بات زیر غور آئی کہ گزشتہ برس کھاد بنانے والی کمپنیوں کومقامی پیداوار کے لیے  گیس میں سبسڈی دیے جانے پر غیر متوقع فائدہ حاصل ہوا  اور زائد پیداوار کے سبب کھاد برآمد بھی کی گئی، ورنہ اس وقت کھاد درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

اس حوالے سے ایک سمری پیش کی گئی جس میں آئندہ فصلوں کے سیزن کے لیے 6 لاکھ ٹن  یوریا درآمد کرنے کی درخواست کی گئی۔

اجلاس میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ سبسڈی  اور برآمدات کے سبب کھاد کی صنعت کو 10 ارب روپے کا منافع ہوا جس کے ثمرات ایک عام کسان تک بھی پہنچنے چاہیئے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ بینک کی حکومت کو معاشی استحکام کیلئے طویل مدتی پالیسی بنانے کی تجویز

اجلاس میں کل مقامی پیداوار کا تعین کرنے کے لیے کھاد کی صنعت کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے وزیرا عظم کے مشیر صنعت و پیداوار عبدالرزاق داؤد  کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو اپنی تجاویز آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

ایک دوسری سمری میں وزارت توانائی کی جانب سے توانائی کے شعبے کے لیے ایک سو 70 ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست کی گئی  جس کا گردشی خسارہ ایک کھرب ایک سو 78 ارب تک جاپہنچا ہے۔

اجلاس  می اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نادہندگان کے لیے  قبل از وقت ادائیگی کے میٹر لگائے جائیں اور جو علاقے  سب سے زیادہ خسارے میں وہاں بھی اس پر عملدرآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’گیس کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو گردشی قرضوں میں اضافہ ہوجائے گا‘

اس کے ساتھ اجلاس میں 5 سے 6 اہم ترین شعبہ جات  میں واجبات کی نشاندہی کی گئی اور اس کی وجوہات جاننے اور اس پر تجاویز مرتب کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جو آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

جس کے بعداقتصادی رابطہ کونسل اپنی تجاویز منظوری اور حتمی فیصلوں کے لیے وفاقی  کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا  کہ عوام کو تمام  تر حقائق سے آگاہ کیا جائے گا  تا کہ شفاف طریقے سے فیصلے لیے جاسکیں اور ان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔