The Dawn News - Sport - Cricket

بنگلہ دیشی کرکٹر صابر رحمان پر 6ماہ کی پابندی
ڈھاکا: بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ(بی سی بی) نے سوشل میڈیا پر ایک شائق سے بدتمیزی اور دھمکانے پر کرکٹر صابر رحمان پر 6ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔

صابر پر الزام تھا کہ انہوں نے فیس بک پر ایک مداح سے گالم گلوچ کی اور اس کے ساتھ ساتھ اسے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

صابر رحمان کو ممکنہ طور پر اسی وجہ سے ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ سے بھی باہر رکھا گیا ہے اور 6ماہ کی پابندی سے ان کے کیریئر پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

صابر رحمان بی سی بی کی قائم کردہ ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور سماعت کے بعد ڈسپلنری کمیٹی نے صابر رحمان پر 6ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رکھنے کی پابندی کی سفارش کی۔

بی سی بی کے ڈائریکٹر اسماعیل حیدر نے کہا کہ اگر صابر رحمان نے مستقبل میں ایسی حرکت دوہرائی تو انہیں سخت سزا دی جائے گی کیونکہ وہ اس سے قبل بھی آف فیلڈ معاملات کی وجہ سے معطلی کی سزا کاٹ چکے ہیں۔

مصدق حسین بھی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تاہم کمیٹی نے ابھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

مصدق کی اہلیہ نے ان پر الزام لگایا تھا کہ جہیز نہ لانے پر مصدق نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مصدق کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔