The Dawn News - Sport - Cricket

ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ سے حفیظ اور عماد ڈراپ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 14ویں ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور آل راؤنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول 14ویں ایشیا کپ کے لیے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کی جگہ شان مسعود کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں دوسرے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔

محمد حفیظ کی سلیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مایہ ناز آل راؤنڈر کا کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا، وہ پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ پلان میں شامل ہیں۔

عماد وسیم کے حوالے سے انضمام الحق نے کہا کہ عماد وسیم کو فٹنس ثابت کرنے کے لیے 3 مواقع دیے گئے، تاہم اپنی انجری کے باعث وہ ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے۔

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے 6 فاسٹ باؤلرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جن کی پرفارمنس اچھی ہے لیکن ان کو اس وقت موقع نہیں دیا جاسکتا۔

کامران اکمل کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرتا ہوں، انہیں بلے مارنے کا نہیں کہتا، تاہم ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کو دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔